اہم خبریں

بجلی گھروں‌کو تیل کی فراہمی معطل : بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد : بجلی گھروں کے گردشی قرضے (سرکلر ڈیٹ) بڑھ جانے کے باعث تیل فراہم کرنے والی کمپنیاں واجبات کی ادائیگی نہیں پا رہیں، جس سے پہلی بار تیل کی ترسیل کا پورا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، تیل سے بھرے ہوئے بحری جہاز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں جبکہ ریل گاڑیاں اور ٹینکرز مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔ تیل کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس صرف 40 دن کے استعمال کا فرنس آئل موجود ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ تیل سے بھرے ہوئے 15 سے زائد آئل ٹینکرز بندرگاہوں پر بجلی گھروں کی جانب سے ادائیگیاں ملنے یا پھراپنی مصنوعات کے ساتھ واپس آنے کے انتظار میں کھڑے ہوئے ہیں۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker