Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»افغانستان کے بچہ پوش ۔۔ زنیرہ ثاقب
جہان نسواں / فنون لطیفہ

افغانستان کے بچہ پوش ۔۔ زنیرہ ثاقب

ایڈیٹرمارچ 16, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bacha posh in afghanistan article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابھی نادیہ ہاشمی کی کتاب "دا پرل دیٹ بروک اٹس شیل” ختم کی. کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں کہ اٹھا لیں تو ختم کیے بغیر چھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے. کتاب کی دکھ بھری کہانی دو لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو افغانستان میں بچہ پوش بن کر زندگی سے لڑتی ہیں. یہ بچہ پوش کیا ہیں یہ سن کر شاید بہت سے لوگ حیران پریشان رہ جائیں گے. جب میں نے پہلی بار اس رواج کے بارے میں پڑھا تو میرے لئے یقین کرنا مشکل تھا کہ یہ سچ ہے.
بچہ پوش آخر ہے کیا ؟ افغانستان کے اکثریتی معاشرے کو ہم مردانہ غلبے کا معاشرہ کہہ سکتے ہیں . اس معاشرے میں لڑکوں کے پیدا ہونے پر خوشیاں منائیں جاتی ہیں، ڈھول پیٹے جاتے ہیں، اور مٹھائی بانٹی جاتی ہے۔ لڑکی کی پیدائش کو ایک ناکامی کے طور پر لیا جاتا ہے جس کا الزام بھی عورت کے حصے میں آتا ہے۔ بچہ پوش دراصل وہ لڑکیاں ہیں جن کو لڑکوں کے طور پر بڑا کیا جاتا ہے۔ یہ عموماً ان خاندانوں میں کیا جاتا ہے جہاں بارہا "کوششوں” کے باوجود لڑکے کی پیدائش نہیں ہوتی . مردوں کے اس معاشرے میں ایک گھر میں بہت سی لڑکیوں کی موجودگی اور لڑکے کی کمی خاندان کے بہت سے حقوق سلب کر لیتی ہے۔ ایک بچہ پوش ان حقوق کی بازیابی کی ایک کوشش ہے۔ بیٹیوں میں سے کسی ایک بیٹی کو اس مقصد کے لئے چن لیا جاتا ہے۔ اس بیٹی کے بال لڑکوں کی طرح کاٹے جاتے ہیں، یہ بچی لڑکوں کا سا لباس زیب تن کرتی ہے۔ اور تو اور اس کا نام بھی تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ یہ بچی عموماً اپنی بلوغت تک بچہ پوش رہتی ہے۔ اس بچہ پوش کا مقصد خاندان اور بچی کو وہ آزادی دینا ہے جو کہ ایک عورت ہونے کے ناتے اس کو یا خاندان کی دیگر عورتوں کی میسر نہیں ہوتی ۔ یہ آزادی بچہ پوش کو اجازت دیتی ہے کہ وہ نہ صرف خود سکول جا سکے بلکہ اپنی بہنوں کو بھی سکول لے جا سکے۔ بچہ پوش کے طور پر یہ بچیاں کام بھی کر پاتی ہیں اور اپنے خاندانوں کی کفیل بن جاتی ہیں۔ تاہم یہ بھیس ہمیشہ کے لئے نہیں ہوتا۔ بارہ تیرہ سال کی ( یا بلوغت کی ) عمر میں ان بچیوں کو دوبارہ لڑکیوں میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ کچھ علاقوں میں یہ بھی یقین رکھا جاتا ہے کہ خاندان میں ایک بچہ پوش بنانے سے آئندہ پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہوتا ہے ۔ ایسا نہیں ہے کہ بچہ پوش بننے والی بچی کے بارے میں محلے والوں یا رشتے داروں کو علم نہیں ہوتا۔ معاشرہ اس رسم کو لڑکیوں سے بھرے گھر کے لئے ایک قا بل قبول حل سمجھتا ہے۔
جینی نورڈبرگ نے 5 سال ریسرچ کے بعد ان بچہ پوش بچیوں پر ایک کتاب تصنیف کی ہے۔ اس کتاب میں وہ لکھتی ہیں کہ آخر افغانستان میں عورتوں اور مردوں میں فرق کیا ہے؟ جواب ہے آزادی۔ نورڈبرگ کا کہنا ہے کہ اس رسم کی بنیاد شاید اس وقت پڑی جب افغانستان کے بادشاہ حبیب الله نے 1900 میں اپنے حرم کی حفاظت لئےعورتوں کو گارڈ رکھا، یہ عورتیں بچہ پوش ہی کی طرح مردوں کے لباس میں حرم کی حفاظت کرتی تھیں۔ غالباً وہاں سے اس رسم کا باقاعدہ آغاز ہوا لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اس سے بھی کہیں زیادہ پرانی ہو
نورڈبرگ کی ویب سائٹ پر ایک بچہ پوش نے اپنی کہانی بیان کی ہے. اس کہانی کے کچھ اقتباس پیش خدمت ہیں ۔ پوری کہانی آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں.
http://bachaposh.com/i-was-a-bacha-posh/.
آزادی! ہاں یہی محسوس ہوتا تھا. میں 12 سال کی تھی جب میں نے اپنے گھر کے دروازے کی چوکھٹ کو ایک بچہ پوش کے طور پر پار کیا۔ میں اب فہیمہ نہیں بلکہ فہیم تھی . فہیم! جس کو ایک خاص طریقے سے رہنے کی ضرورت نہیں تھی۔ جس کے سر پر کوئی ہر وقت اس کی حفاظت کرنے کے لئے سوار نہیں تھا. فہیم ! جو بہادر تھا اور وہ کر سکتا تھا جو وہ چاہتا تھا۔ وہ وہاں جا سکتا تھا جہاں اس کا دل چاہتا تھا . یہ میرا حق تھا۔ ایک بچہ پوش کا حق۔ بچہ پوش! ۔۔۔ وہ لڑکیاں جو لڑکوں کی طرح بڑی کی جاتی ہیں اور سچ یہ ہے کہ اندر سے وہ ہمیشہ کے لئے ایک لڑکا بن جاتی ہیں ۔ یہ 2002 کی بات ہے۔ ہم طالبان کے جانے کے بعد کابل واپس آئے تھے. ایک تنگ نظر معاشرے میں واپس۔ یہ وہ تنگ نظر معاشرہ تھا جہاں لڑکیوں کو کمتر سمجھا جاتا تھا۔ پاکستان، جہاں ہم مہاجرین کی طرح رہتے تھے، سے کہیں زیادہ تنگ نظر۔ اس معاشرے میں لڑکی ہونا آسان نہیں تھا ۔ چھوٹے بالوں اور پینٹ شرٹ کے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ کوئی مجھے گلی میں مڑ کر نہیں دیکھتا تھا یا مجھے چھیڑتا نہیں تھا۔ میں لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی تھی۔ میں دوسرے لڑکوں اور بڑے آدمیوں سے بات کر سکتی تھی۔ اگر میرا دل چاہتا تو میں تیز چل سکتی تھی، میں بھا گ سکتی تھی۔ لڑکا ہونے کا مطلب کیا تھا یہ ناقابل یقین تھا۔ مجھے انسان سمجھا گیا ۔۔۔ پورا انسان۔ میں اپنی بہنوں کی حفاظت کر سکتی تھی۔ میرے ماں باپ بھی خوش تھے. یا کم از کم ناراض نہیں تھے ۔ مرد ہونا ایک قابل فخر بات ہے ۔۔۔ ایک مراعت ہے۔ آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں کو دیکھتے اور سوچتے بھی نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا اور سب کچھ آپ کا ہے ۔
اس اقتباس کو پڑھ کر شاید آپ کو بچہ پوش کی دنیا کی ایک جھلک نظر آئی ہو اور میں حیران ہوں گی اگر یہ کہانی آپ کا دل نہیں توڑتی۔ مجھے مشرقی ثقافت کے بہت سے حصوں سے پیار ہے لیکن اس کے بعض حصے غلاظت کا وہ ڈھیر ہیں جس کی بو کے آگے باقی ساری خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اس غلاظت کے ڈھیر پر بات کرنا کوئی مناسب نہیں سمجھتا۔ سب منہ پر کپڑا رکھے آگے بڑھ جاتے ہیں. دکھ کی بات تو یہ ہے کہ ان گلے سڑے تصورات کا نشانہ عمومی طور پر بچیاں اور عورتیں ہی ہوتی ہیں۔ مذہب اور روایت کے نام پر ان کی آزادی سلب، کر کے ان پر غیرت کے نام پر تشدد کر کے، ان کا قتل کر کے، جانے کونسی روایتوں کی پاسداری کی جاتی ہے۔ کیا یہ پڑھ کر آپ کا دل نہیں ٹوٹتا کہ ایک بچی اپنی مرضی سے تیز بھاگنے کو گلی میں ڈرے بغیر چلنے کو نا قابل یقین خوشی سے تعبیر کرتی ہے۔ کتمعمولی بات ہے۔۔۔ لیکن کتنی خاص بات ہے۔ یہ ہے وہ آزادی جو اس معاشرے میں بچیوں کو میسر ہے۔ معمولی خوشیوں کے لئے بچہ پوش بننے کی محتاجی! آہ
بہت سے لوگ کہتے ہیں عورتوں کے حقوق پر لکھنے والی عورتیں کبھی ان مشکلات سے گزری ہی نہیں جن پر وہ ٹسوے بہاتی ہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ میں کبھی ان مشکلات سے نہیں گزری لیکن کیا اس سے میرا احساس بھی مر جائے۔ کیا میں عورتوں، بچیوں، بچوں، مردوں کا احساس کرنا، ان کے لیے آنسو بہانا اس لئے چھوڑ دوں کہ میں کبھی خود اس مسئلے سے نہیں گزری۔ رامش سچ کہتی ہیں اصل مسئلہ اس معاشرے میں احساس کو گونگا بہرہ ہونے سے بچانا ہے۔ تو ہما رے احساس ابھی گونگے بہرے نہیں ہوئے. افغانستان اور پاکستان کے کچھ علاقوں کی بچہ پوش لڑکیوں کو میرا سلام۔ کاش ہم آپ کو ایسی آزادی، ایسا ماحول دے پائیں کہ کسی کو کبھی اپنے لڑکی ہونے پر دکھ نہ ہو۔ آپ کو کبھی خوشیاں حاصل کرنے کے لئے پیسے کمانےکے لئے بچہ پوش نہ بننا پڑے۔ اپ کےماں باپ آپ کی پیدائش پر خوشیاں منائیں ۔۔۔ آپ پر فخر کریں ۔۔۔ کاش
(بشکریہ:کاروان)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبجلی گھروں‌کو تیل کی فراہمی معطل : بحران شدت اختیار کر گیا
Next Article فوجی عدالتوں پر بالاآخر اتفاق رائے : پی پی بھی ’’رضامند‘‘ ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.