اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں باعزت بری کردیا۔ دوسری جانب سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری راجہ آفتاب کو بھی مقدمے سے بری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو بری کردیا جبکہ راؤ شکیل اور جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب کی اپیلیں بھی منظور کرتے ہوئے انھیں بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
فیس بک کمینٹ