ملتان: عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور ملتان سمیت ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے درود و سلام کی محافل ، سیرت کانفرنسوں ، میلاد ریلیوں اور نعتیہ مشاعروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان تقریبات میں شرکت کر رہی ہے ۔ دوسری جانب گلی کوچوں ، بازاروں ، اور دیگر عمارتوں کو سبز پرچموں سے آراستہ کر دیا گیا ہے جبکہ چراغاں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سوموار کو عید میلاد النبی ﷺ کے روز یہ تقریبات عروج پر پہنچ جائیں گی ۔
فیس بک کمینٹ