• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
اتوار, ستمبر 24, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈالر سستا ہونے کے باوجود کاروں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں
  • وسعت اللہ خان کا کالم : شیر اک واری فیر۔۔۔
  • جعلی انجیکشن سے ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی متاثر ہونے کے واقعات : تحقیقات شروع
  • فلم ” قلی “ کی شوٹنگ میں غلط چھلانگ کی وجہ سے زخمی ہوا تھا : امیتابھ بچن
  • رؤف کلاسراکاکالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی ؟…(14)
  • خالد مسعود خان کا کالم:ادارے ایسے برباد نہیں ہوتے…(3)
  • یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اعلیٰ تخلیقی کام کیسے کیا جائے؟
  • محمد حنیف کا کالم:مودی جی کا گھر میں گھس کر مارنے کا خواب
  • عمار مسعودکا کالم:میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے
  • عطا ء الحق قاسمی کاکالم:چڑیا گھر کا بن مانس!
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ڈاکٹر عبد الحمید نیر…. اب التفات نگار سحر کی بات سنو ۔۔ وجاہت مسعود
کالم

ڈاکٹر عبد الحمید نیر…. اب التفات نگار سحر کی بات سنو ۔۔ وجاہت مسعود

رضی الدین رضیدسمبر 10, 20161 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہائے زمانہ بدل گیا۔ کوئی تیس برس پہلے ایسی جسارت کی جاتی تو بال بچہ کولہو میں گھان کر دیا جاتا۔ غضب خدا کا، ربیع الاول کا مہینہ اور راندہ درگاہ لوگوں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔ پوچھ لینا چاہیئے کہ اے صاحب فکر، اے رجل رشید، ہجری تقویم کے باقی گیارہ مہینوں میں سے کون سا مہینہ تم تجویز کرتے ہو کہ قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کو پاکستان کے واحد نوبیل انعام یافتہ سائنسدان سے منسوب کر دیا جائے۔ قمری برس میں کوئی مہینہ تو ہوگا کہ چاند نکلے کسی جانب تیری زیبائی کا، آج ارزاں ہو کوئی حرف شناسائی کا۔ اللہ اللہ کیسا زمانہ آ گیا۔ ڈاکٹر عبد الحمید نیر فزکس کے استاد ہیں۔ قائداعظم یونیورسٹی میں نیوکلیائی فزکس کے صدر شعبہ رہے ہیں۔ کہنہ نشان ہیں، پیرانہ سالی نے برسوں سے چھاؤں کر رکھی ہے۔ واللہ ایسی جسارت کہ خالد متین ایسے غالی محقق کے منہ آتے ہیں۔ ایک چٹھی اس درویش کے نام ای میل میں بھیجی ہے، ڈاکٹر عبد الحمید کچھ اضافت وغیرہ کے نظریات پڑھاتے رہے ہیں۔ مولی مدن کی سی بات کہاں، فیض صاحب کی سی اضافت کہاں! مسافر رہ صحرائے ظلمت شب سے، اب التفات نگار سحر کی بات سنو…. ڈاکٹر عبد الحمید نیر لکھتے ہیں

“آج جنگ کے کالم میں ایک محترم صحافی نے اپنی روایتی تنگ نظری کا مظاہرہ کرنے کے لئے پروفیسر عبدالسلام کے بارے میں کئی جھوٹی باتوں کا سہارا لیا۔ صحافی مذکور کی تحریر میں شامل متعدد غلط بیانیوں کی تردید ضروری ہے۔

1۔ صاحبزادہ یعقوب علی خان سے منسوب واقعہ صریحاً جھوٹ ہے۔ سنہ 1997 میں اسلام آباد کلب کی ایک ضیافت میں جس میں صاحبزادہ یعقوب علی خان سمیت کئی نامور دانشور موجود تھے، صاحبزادہ یعقوب سے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اس واقعے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے مکمل جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ کبھی ہوا ہی نہیں۔ اس ضیافت میں جو اس زمانے کے مشہور کالم نویس آئی حسن کی اسی ویں سالگرہ کے موقعے پر تھی موجود افراد میں اردشیر کائو س جی، ڈاکٹر اقبال احمد، ڈاکٹر مبشر حسن، ڈاکٹر عنایت اللہ، ڈاکٹر ایس ایم نسیم وغیرہ شامل تھے۔ مَیں خود بھی وہاں موجود تھا، اور صاحبزادہ یعقوب علی خان کی تردید خود اپنے کانوں سے سنی۔

2۔ یہ بات بھی حقائق کے بالکل برعکس ہے کہ پروفیسر عبد السلام نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کی۔ حقیقت یہ ہے کہ سلام صاحب نے پاکستانی ایٹم بم کی ابتدائی کوششوں میں خود اہم حصہ لیا۔ میرا تعلق فزکس سے ہے، اور میرے فزکس کے متعدد دوستوں نے اس کام میں براہ راست حصہ لیا تھا، ان کی گواہی پیش کرنا چاہتا ہوں۔ پروفیسر سلام نے اپنے شاگرد پروفیسر ریاض الدین کو سنہ 1972 میں اس کام پر لگایا کہ وہ ایٹم بم کی امپلوژن کی ریاضی پر دسترس حاصل کریں تاکہ بم کا ڈیزائن تیار ہو سکے۔ اس کام کے لئے ڈاکٹر ریاض الدین نے اپنے پی ایچ ڈی کے شاگرد مسعود احمد اور اپنے ایک اور دوست ریاضی دان پروفیسر منیر احمد رشید کو شامل کیا۔ سلام صاحب نے ان تینوں کو اٹلی کے شہر ترئستے میں قائم اپنے انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل فزکس میں جگہ فراہم کی، جہاں وہ سلام صاحب کی نگرانی میں کام کرتے رہے۔ یہی کام بعد میں پاکستانی ایٹم بموں کے ڈیزائن کی بنیاد بنا۔ ڈاکٹر مسعود احمد اس کام کو اپنی ٹیم کے ساتھ کرتے رہے۔ سنہ 1998 کے چھ کے چھ ایٹمی دھماکے ان کے ڈیزائن کردہ تھے۔ ڈاکٹر مسعود احمد حیات ہیں، اور ان سے ان تمام حقائق کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند بھی اس کی تصدیق کریں گے۔

3۔ یہ بھی قطعاً غلط بیانی ہے کہ سنہ 1974 کے بعد سلام صاحب اپنے نوبل انعام تک پاکستان نہیں آئے۔ پروفیسر عبدالسلام کو پاکستان سے شدید محبت تھی، اور پاکستان میں فزکس سے تعلق رکھنے والے افرد کی انہوں نے جس طرح سرپرستی کی، اس کی گواہی اس شعبے سے متعلق افراد دیں گے۔ سنہ 1976 میں پروفیسر عبدالسلام نے اپنے شاگرد پروفیسر ریاض الدین کے ہمراہ نتھیاگلی سمر کالج کی بنیاد رکھی، جو پاکستان کے علاوہ اطراف کے ممالک کے ہزاروں سائنسدانوں کو فیض یاب کر چکا ہے اور اب تک کر رہا ہے۔ اس کالج کے ابتدائی برسوں میں سلام صاحب اپنی حد درجہ مصروفیات کے باوجود خود ہر سال آتے تھے اور اپنی ذاتی کوششوں سے دنیا کے اعلیٰ ترین سائنسدانوں کو اس میں لیکچر دینے پر آمادہ کرتے تھے۔ پاکستان تو کیا، شاید ہندوستان میں بھی کوئی ایسا ادارہ نہ ہوگا جہاں اتنی بڑی تعداد میں نوبل انعام یافتہ سائنسدان آئے ہوں۔ چنانچہ یہ بات بھی صریحاً گمراہ کن اور بد نیتی پر مشتمل ہے کہ پروفیسر عبدالسلام پاکستان سے ناراض ہو کر سنہ 1974 سے لے کر 1979 تک ملک واپس نہیں آئے۔

4۔ یہ بیان کہ سنہ 1974 میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے بعد پروفیسر عبدالسلام احتجاجاً پاکستان چھوڑ کر انگلستان منتقل ہو گئے بھی گمراہ کن ہے، اس لئے کہ سلام صاحب تو پاکستان سے اپنی سکونت انگلستان سنہ پچاس کی دہائی کے اوائل ہی میں منتقل کر چکے تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنہ 1974 کے بعد بھی پروفیسر عبدالسلام نے کبھی اپنی پاکستانی شہریت ترک نہیں کی، اور پاکستان میں سائنس کے فروغ کے لئے کام کرتے رہے۔”

تو یہ رہا ردعمل ڈاکٹر عبدالحمید نیئر کا۔ اب ایک تجویز اس بندہ عاجز کی سن لیجئے۔ دنیا بھر کے انسانوں کے لئے رحمت کا پیغام لانے والی عالی مقام ہستی ﷺکا نام لے کر عصبیت اور تفرقہ پھیلانے والوں کے لئے کیسا مناسب جواب ہے کہ رحمت العالمین ﷺکے کسی سچے نام لیوا کی مدح پڑھ لی جائے۔ اختر حسین جعفری کا کلام ہے اور رسول رحمت ﷺ کی نعت میں کیا مقام پیدا کیا ہے ۔

تنک مزاجوں کی سلطنت میں بتایا جس نے

سخن حدودِ دعا میں کرنا

لباس نا آشنا رواجوں کی سلطنت میں سکھایا جس نے

نمو کی مشتاق، بے ہنر خوئے شعلگی کو طریق قطع و بریدِ جامہ

حریمِ شمعِ صفات ہونا

مکاشفے میں، مباحثے میں، مباہلے میں

دلیل قاطع، دعائے فاتح، ثبوتِ آخر کو اپنے اوزان کی صداقت میں تولتا تھا

وہ نرم لہجے میں بولتا تھا

فیس بک کمینٹ

ڈاکٹر عبدالسلام صاحبزادہ یعقوب کالم نوبل انعام وجاہت مسعود
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشیخ بغلول بن جبلول القلبوتی ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
Next Article عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعود کا کالم : میں بزدل کیسے ہوا ؟

ستمبر 11, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ : نوبل امن انعام 2022 ۔۔ انسانیت کا پرچار یا سیاسی ایجنڈا ؟

اکتوبر 8, 2022

سال 2022 کا ادب کا نوبل انعام فرانسیسی ناول نگار اینی ایر نو کے نام

اکتوبر 6, 2022

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈالر سستا ہونے کے باوجود کاروں موٹر سائیکلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ستمبر 24, 2023
  • وسعت اللہ خان کا کالم : شیر اک واری فیر۔۔۔ ستمبر 24, 2023
  • جعلی انجیکشن سے ملتان اور صادق آباد میں بھی بینائی متاثر ہونے کے واقعات : تحقیقات شروع ستمبر 24, 2023
  • فلم ” قلی “ کی شوٹنگ میں غلط چھلانگ کی وجہ سے زخمی ہوا تھا : امیتابھ بچن ستمبر 24, 2023
  • رؤف کلاسراکاکالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی ؟…(14) ستمبر 24, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.