Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد تھانوں میں سمارٹ فون پر پابندی
اہم خبریں

تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد تھانوں میں سمارٹ فون پر پابندی

ایڈیٹرستمبر 9, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : صوبہ پنجاب میں پولیس کی جانب سے تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صوبائی اے آئی جی آپریشنز کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ہدایات کے باوجود پولیس اہلکاروں کو موبائل فون استعمال کرتے پایا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں پنجاب کے تمام سٹی پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایس ایچ او یا انچارج سے نیچے کوئی بھی پولیس افسر ڈیوٹی پر اپنا موبائل استعمال نہیں کرے گا۔



یہ قدم ایک ایسے وقت پر اٹھایا گیا ہے کہ جب حال ہی میں مبینہ پولیس تشدد کے کچھ کیس سامنے آئے ہیں جن میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’ڈیوٹی پر کسی بھی افسر کی ویڈیو بنانا اور اسے اپ لوڈ کرنا منع ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی پر نہ صرف ملوث اہلکار بلکہ سربراہ افسر کے خلاف ڈیپارٹمنٹل ایکشن لیا جا سکتا ہے۔‘



اسی سلسلے میں پیر کے روز راولپنڈی کے سٹی پولیس افسر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کے پاس ٹچ موبائل یا سمارٹ فون ہو گا۔حکم میں مزید کہا گیا کہ تھانے میں آنے والے کسی بھی شخص کے پاس ایسا فون نہ ہو جس میں ویڈیو بنانے کی سہولت موجود ہے۔بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تفتیشی افسر یا دوسرا پولیس اہلکار تھانے کی حدود میں ویڈیو بنانے والا موبائل یا سمارٹ فون استمعال نہیں کر سکے گا۔



تاہم پولیس کے محمکہ اطلاعات عامہ کی جانب سے یہ وضاحت بھی سامنے آئی ہے کہ تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی سے ڈی ایس پی، انچارج انوسٹیگیشن اور ایس ایچ او کو استثنی حاصل ہوگا جبکہ عام شہری کے موبائل فون سمیت تھانے میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ متعلقہ تھانہ کرے گا۔اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص تھانے میں کسی مقدمے کے سلسلے میں آتا ہے تو تھانے کے مرکزی دروازے پر ہی اس شخص کے زیرِ استعمال موبائل فون کو تحویل میں لے لیا جائے گا اور ان کی واپسی پر یہ موبائل واپس کر دیا جائے گا۔



سٹی پولیس افسر کے دفتر میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کو آئی جی پنجاب کے دفتر سے یہ حکم ملا تھا جس پر فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس ضمن میں جب آئی جی پنجاب کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے اس بارے میں کسی ردعمل کا اظہار نہیں ہے۔سی پی او راولپنڈی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں تمام تھانوں کے انچارج کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہ رکھا جائے۔



راولپنڈی پولیس کے حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام حالیہ چند روز قبل پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ تشدد سے چند افراد کی ہلاکت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ تفتیشی اہلکاروں کی طرف سے کسی بھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو میں زیادہ کردار ایسے پولیس اہلکاروں کا ہوتا ہے جن کا اس تفتیشی افسر سے کوئی دشمنی ہوتی ہے۔



اس پابندی کے حوالے سے آئی جی پنجاب عارف نواز نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ اقدام محمکہ پولیس کی کارکردگی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔’عموماً یہ دیکھنے میں آ رہا تھا کہ دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار فون کے استعمال میں مصروف نظر آتے تھے جس کے باعث وہ اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے پا رہے تھے۔‘آئی جی پنجاب نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پولیس کے عملے سمیت عام شہریوں کو بھی تھانے میں داخل ہوتے ہوئے فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور تھانے میں داخلے سے پہلے پولیس عملے اور سائلین کو اپنے فون گیٹ پر جمع کرانا ہوں۔
(‌بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پولیس تھانے موبائل فون
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف نے گورنر کی شلوار اور شیروانی کیوں پہنی ؟ منظور وٹو کی دلچسپ آپ بیتی ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
Next Article ڈنمارک کی ریاست: جیسے رسی سے ٹوٹا کواڑ باندھ دیا۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبر پختونخوا میں فتح خیل چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

مئی 10, 2026

پولیس کو عمران خان سے 9 مئی کے مزید 12 مقدمات میں تفتیش کی اجازت مل گئی

مئی 15, 2025

کوئٹہ میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل، ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری

مارچ 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.