Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»افغانستان میں دو صدور نے حلف اٹھا لیا : داعش کا راکٹ حملہ
اہم خبریں

افغانستان میں دو صدور نے حلف اٹھا لیا : داعش کا راکٹ حملہ

ایڈیٹرمارچ 9, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ashraf ghani and abdullah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کابل : افغانستان کے دو سیاستدانوں، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ، جو دونوں صدارتی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں، نے دو الگ تقریبات میں ملک کے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔افغانستان کے الیکشن کمشن نے گذشتہ برس ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے صدارتی محل میں نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کی وجہ سے نومنتخب افغان صدر نے کچھ دیر کے لیے اپنی تقریر روک دی۔جب سینکڑوں لوگ اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے، تو دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کی وجہ کئی لوگ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
افعانستان کی وزارت داخلہ نے کہا کہ دھماکہ کی آوازیں اس راکٹ حملے کی تھیں جو کابل پر فائر کیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ کابل پر چار راکٹ فائر کیے گئے جن میں ایک صدارتی محل کے قریب واقع سرینا ہوٹل کی دیوار سے ٹکرایا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ راکٹ حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ایک پولیس افسر معمولی زخمی ہوا ہے۔
دولت اسلامیہ نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دولت اسلامیہ نے 2018 میں بھی ایک تقریب پر راکٹ داغے تھے جب صدر اشرف غنی تقریر کر رہے تھے۔ اس وقت حملے میں چھ عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔تاہم دو دھماکوں کی آواز آنے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنا خطاب جاری رکھا اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہ کہ: ‘میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہے، میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لیے حاضر ہے۔’ یہ کہنے کے بعد وہ اپنی تحریر شدہ تقریر کے بقیہ حصہ کے جانب بڑھ گئے۔
افغانستان کے الیکشن کمشن کی جانب سے ملک کے صدارتی انتخابات کے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کیے جانے کے بعد سے وہاں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
صداتی امیدوار اور گذشتہ دور کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ملک کا صدر قرار دیا ہے اور آج جہاں ایک جانب کابل کے صدارتی محل ارگ میں نومنتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برادری جاری تھی تو قریب ہی واقع سپیدار محل جو کہ پہلے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو کا دفتر تھا، میں عبداللہ عبداللہ نے بھی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سے بھی ایک غیر سرکاری سیاسی وفد افغانستان کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے وہاں موجود ہے۔وفد میں قومی اسمبلی کے اراکین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں علی وزیر اور محسن داوڑ کے علاوہ افراسیاب خٹک، بشری گوہر، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور اور اصغر خان اچکزئی، پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین شامل ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ سیاسی رسہ کشی ’بین الافغان مذاکرات میں حکومت کی پوزیشن پر سخت اثرات مرتب کرے گی‘ جو کہ منگل سے شروع ہو رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کار عطا نوری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘اگر وہ مذاکرات کی میز پر جیتنا چاہتے ہیں تو [آگے بڑھنے کا] واحد راستہ اتحاد ہے۔’
سنہ 2014 سے افغانستان کے صدر رہنے والے اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل میں اپنی تقریبِ حلف برداری منعقد کی۔
امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد، افغانستان میں امریکہ کے ناظم الامور روس ولسن، نیٹو کمانڈر جنرل سکاٹ ملر، اور یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک، جرمنی اور ناروے کے سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے اپنی تقریب کچھ ہی فاصلے پر موجود سپیدار محل میں منعقد کی جسے وہ گذشتہ حکومت میں بطور چیف ایگزیکٹیو اپنے دفتر کے طور پر استعمال کرتے تھے۔حالانکہ ان کی ٹیم نے اس سے قبل خلیل زاد کی مداخلت کے بعد کہا تھا کہ وہ اسے منسوخ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے باوجود یہ تقریب منعقد کی گئی۔
زلمے خلیل زاد دونوں دھڑوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کا معاہدہ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کے حالات سے بخوبی واقف افراد کو اس حوالے سے ذرا بھی شبہ نہیں ہے کہ دو مخالف انتظامیہ کا افغانستان کے لیے کیا مطلب ہوگا۔ایک افغان شخص نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایک ملک میں دو صدور نہیں ہو سکتے۔ دونوں کو حلف برداری منعقد کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے بات کر کے کوئی حل نکالنا چاہیے۔’سیاسی مخالفت کا یہ نظارہ 32 لوگوں کی جان لینے والے حملے میں عبداللہ عبداللہ کے محفوظ رہنے کے چند دن بعد ہی دیکھنے میں آیا ہے۔اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔یہ امریکہ اور طالبان کی جانب سے فروری کے اواخر میں معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دارالحکومت میں پہلا بڑا حملہ تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اشرف غنی افغانستان عبداللہ عبداللہ،
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبنگلہ دیش آئرلینڈ کی ٹی 20 سیریز انگلینڈ منتقل ۔۔ عمران عثمانی
Next Article عورت مارچ جمہوریت کی لڑائی ہے۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

کیا افغانستان واقعی سلطنتوں کا قبرستان رہا ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 24, 2026

مصالحت ضروری ہے لیکن متبادل کیا ہے؟ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

فروری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.