عمران عثمانیکھیللکھاری

سابق کرکٹ آف اسپنر ماجد حق کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔۔ عمران عثمانی

گلاسکو : سابق کرکٹ آف اسپنر ماجد حق کو کورونا ہوگیا ۔اسکا ٹ لینڈ کیلئے کھیلنے والے 37 سالہ کرکٹر گلاسگو کے رائل الیگزینڈر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔”میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن ڈاکٹرز ،ہسپتال اسٹاف اور تمام معاونین کا مشکور ہوں ان کی بھر پور توجہ سے صحت یا ب ہورہا ہوں .”
ماجد حق نے مزید بتایا کہ طبی سہولیات اعلی ہیں. اسکا ٹ لینڈ میں 266 کیسز اب تک مثبت رپورٹ ہوئے ہیں. ماجد حق اسکا ٹ لینڈ کی جانب سے 54 ون ڈے اور 21 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا تجربہ رکھتے ہیں. آخری بار 2015 ورلڈ کپ میں انہوں نے ملک کی نمائندگی کی تھی. ماجد حق 2015 تک اسکا ٹ لینڈ کیلئے آل ٹائم لینڈنگ ون ڈے وکٹ ٹیکر رہے ہیں.

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker