Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»کورونا کے خلاف ٹائیگر فورس : وزیر اعظم کا قوم سے خطاب ، چندے کی اپیل
daud tahir

کورونا کے خلاف ٹائیگر فورس : وزیر اعظم کا قوم سے خطاب ، چندے کی اپیل

ایڈیٹرمارچ 30, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran-khan nation address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کردیا جو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچائیں گے اور گھروں پر لوگوں کو کورونا سے متعلق آگاہی دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا ہی کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وبا سے لڑنے میں صرف ایک ہی ملک کامیاب رہا ہے اور وہ چین ہے، جس نے وبا کے مرکز ووہان کو بند کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اس طرح کے حالات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے تھے، کیونکہ یہاں کوئی لاک ڈاؤن کامیاب
نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لاک ڈاؤن اس لیے کامیاب نہیں ہوتا کیونکہ یہ غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں کرتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ متوسط علاقوں میں ایک ہی گھر میں پانچ سے چھ افراد ایک کمرے میں رہتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہوسکتا کہ غریب علاقوں سے نکل کر یہ وائرس امیر علاقوں میں نہیں پہنچ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے شکار برطانیہ کے وزیراعظم بھی ہوچکے ہیں، تاہم اس وائرس سے لڑنے کے لیے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے نقصانات بتاتے ہوئے پڑوسی ملک بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے وزیراعظم نے قوم سے معافی مانگی ہے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب اگر وہ لاک ڈاؤن ختم کریں گے تو وہاں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کے خلاف جنگ حکمت سے لڑنی ہے اور اسے جیتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں کورونا سے لڑنے کے لیے ایمان اور نوجوان آبادی کی طاقت کا سہارا لینا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں کو گھروں تک راشن پہنچائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فورس میں ہر طبقے کے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا جو لوگوں کو گھروں تک کورونا سے متعلق آگاہی پہنچائے گی۔ اسی طرح اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ’’کورونا ریلیف فنڈ‘‘ کے قیام کا اعلان بھی کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس فنڈ میں پیسہ پہنچانے والوں سے اس سے متعلق کچھ نہیں پوچھا جائے گا جبکہ اس پیسے کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا جائے گا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان آسان قرضے بھی فراہم کرے گا۔ اپنے خطاب کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ آپ کی وجہ سے ملک لوگ مریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے اشیاء خورونوش کی کمی ہوجاتی ہے اور طلب میں اضافے کے وجہ سے ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں قوم بھوکی مری تو ذخیرہ اندوز اس کے ذمہ دار ہوں گے، اور انہیں عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی۔وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہم یہ جنگ حکمت سے ہی جیت سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سماجی فاصلے نہیں رکھیں گے تو دوسروں کو بھی بیمار کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لوگ مدینہ کی ریاست کو اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہجرت کے وقت جو لوگ مکہ سے مدینہ کی جانب آئے اور انصار نے مہاجرین کا خیال رکھا تھا آج ہمیں اسی حوصلے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ہم وہ حوصلہ دکھائیں گے تو کورونا کے خلاف جنگ جیت جائیں گے۔ کورونا وائرس کی وبا ملک میں پھیلنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے تیسرا خطاب ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا سلیوٹ،کھلے خط میں دل کی باتیں ۔۔ عمران عثمانی
Next Article کورونا؟آسٹریلین ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر ڈراپ ۔۔ عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.