اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28 اپریل کو بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں اے آر وائی کے ٹی وی شو کے دوران سٹیج ٹوٹنے سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے ہلاک و زخمی ہونے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو اس سلسلے میں احکامات جاری کر دئے۔ سپریم کورٹ کے پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس حادثے کے بعد لائیٹس بند کر دی گئیںاور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔
بحریہ ٹاؤن حادثے کی خبر
بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں سٹیج ٹوٹنے سے متعدد ہلاک و زخمی : میڈیا “بے خبر“ رہا
فیس بک کمینٹ