ملتان : ایف آئی نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس اور پوسٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔ گزشتہ روز ایف آئی اے اسلام آباد کی ٹیم نے ملتان میں چھاپہ مار کر فہد نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی کے سائبر کرائم ونگ نے ملتان کے علاقے پل شوالہ میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر فیس بک پر پوسٹ لگانے والے نوجوان گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے کی ٹیم نوجوان کو گرفتار کر کے اسلام آباد لے گئی ۔ ایف آئی اے ملتان کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ملک بھر میں کارروائی جاری ہے ، تاہم ابھی مزید کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
فیس بک کمینٹ