جلال آباد: افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں سکیورٹی فورسز اور سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت میں داخل ہونے والے شدت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹوں سے لڑائی جاری ہے۔ حکام کہنا ہے کہ کم از کم تین حملہ آور آر ٹی اے کی عمارت میں داخل ہوئے جن میں سے دو خود کش حملہ آور تھے۔ دوسری جانب دولت اسلامیہ (داعش) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حملے میں اب تک ایک شہری کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے جبکہ وہاں سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ یہ شہر دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں کے قریب ہے تاہم اس علاقے میں طالبان بھی سرگرم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیلی وژن سٹیشن کے سربراہ سمیت کم از 12 ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تاہم دیگر لوگ اندر ہی محصور ہیں۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ 14 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)
فیس بک کمینٹ