لندن : لندن میں دہشت گردی کے واقعے میں چھ افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو بھی گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات دس بجے کے بعد لندن برج کے علاقے میں ایک سفید رنگ کی ویگن نے راہگیروں کو کچل دیا اور پھر وہ منڈیر سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد اس ویگن سے اترنے والے تین افراد نے پل کے جنوب میں واقع بورو مارکیٹ میں موجود لوگوں پر چاقو کے وار بھی کیے۔ تاحال ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک راؤلی کے مطابق ان افراد نے جعلی خودکش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حملے میں وہی تین افراد شامل تھے جنھیں ہلاک کر دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ‘اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔’
فیس بک کمینٹ