برمنگھم : انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی ۔ میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 41 اووروں میں 289 رنز کا ہدف ملا۔ یہ ہدف بار بار بارش کے باعث کھیل کے متاثر ہونے کی وجہ سے دیا گیا۔ تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 164 رنز ہی بنا پائی۔ اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 48 اووروں میں 319 رنز بنائے تھے جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پاکستان کو 324 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی پوری بیٹنگ لائن میں اوپنر اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری تک نہیں پہنچ سکا۔ شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ وہاب ریاض انجری کی وجہ سے کھیل نہیں پائے اور یوں نویں وکٹ گرتے ہی پاکستان اور انڈیا کے میچ کا فیصلہ ہو گیا۔ حسن علی کوئی بھی رن نہ بنا پائے جبکہ محمد عامر نے نو رنز بنائے۔ محمد حفیظ 33 رنز کی اننگز کھیل کر جدیجا کا شکار بنے جبکہ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک جنھوں نے اپنی اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور نو گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور جدیجا کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اظہر علی اپنی نصف سنچری سکور کرنے کے فوراً بعد جدیجا کی گیند پر یچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز احمد شہزاد تھے جو 12 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو باہر جاتی ہوئی گیند پر کٹ شاٹ لگاتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔ انھیں آٹھ کے انفرادی سکور پر اومیش یادوو نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو شکھر دھون، روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک بڑا سکور کرنے میں مدد دی۔
جمعرات, جون 11, 2026
تازہ خبریں:
- مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
- آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
- ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
- رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
- کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
- ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
- جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

