اہم خبریںکھیل

جوئے کے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔شرجیل خان کی رہائی کاامکان

لاہور۔۔پاکستان سپرلیگ میںجوئے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے نوجوان کھلاڑی شرجیل خان پر الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی ٹربیونل قائم کیاگیا تھا ۔شرجیل خان پر یہ الزامات پی ایس ایل کے دوران عائد کےے گئے تھے۔تحقیقات کے دوران ٹربیونل کے سامنے جو شواہد پیش کیے گئے ان میں کچھ ٹیلی فون ریکارڈ نگ اورتصاویر بھی شامل تھیں۔تاہم شرجیل خان کے وکیل نے 17اپریل کو ٹربیونل میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ ان شواہد سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ شرجیل خان جوئے میں ملوث ہے۔انہوںنے یہ بھی کہاکہ یہ الزامات ناکافی ہیں اور میں اپنے موکل کی بے گناہی ثابت کروں گا۔بعد میں سماعت کے دوران الزامات ثابت نہیں کیے جاسکے اور شرجیل خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹربیونل انہیں بے گناہ قراردے دے گاجس کے بعد نہ صرف یہ کہ انہیں رہا کردیا جائے گا بلکہ ان پر عائد پابندی بھی ختم ہوجا ئے گی۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید پڑھیں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker