گڑھی خدا بخش : سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ اور بلاول ضمنی الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں جائیں گے ۔ ان کی تقریر کے بعد اسی جلسے میں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے پاناما لیکس پر بل کی منظوری سمیت اپنے چار مطالبات پورے کروانے کے لیے ملک بھر کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو سیاسی لانگ مارچ کے لیے تیاری کرنے کا کہہ دیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا میں تنگ آ گیا ہوں، 27 دسمبر کے بعد ہم سڑکوں پر ہوں گے
چار مطالبات پورے نہ ہوئے تو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرادری نے وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی ۔
فیس بک کمینٹ