• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, جون 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟
  • ارشد شریف کی والدہ کی تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی، دیگر افراد کو شامل کرنے کی درخواست
  • سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست
  • علی محمد خان پشاور جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
  • جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں مسلم لیگیوں کی مخالفت کا سامنا
اہم خبریں

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں مسلم لیگیوں کی مخالفت کا سامنا

رضی الدین رضیاگست 3, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz-sharif girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت میں کئی ارکان کی رائے میاں شہباز شریف کو پنجاب کی وزارتِ اعلی سے ہٹا کر وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کے حق میں نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ میاں شہباز کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا کر مرکز میں نہیں لے جانا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری کی تقریب میں میاں شہباز شریف کی غیر حاضری اور میاں حمزہ شہباز کی قومی اسمبلی میں عدم شرکت کو کوئی اہمیت نہیں دی اور شریف خاندان اور پارٹی کے ان دو اہم ارکان کی غیر حاضری سے پارٹی کے اندر اختلافات کی قیاس آرائیوں کی بھی سختی سے تردید کی۔ میاں نواز شریف نے اپنی نااہلی کے اگلے روز نون لیگ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کو اپنی جگہ وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔میاں شہباز شریف کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے تک کی درمیانی مدت کے لیے مری سے متعدد مرتبہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو عارضی یا عبوری وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ میاں نواز شریف کے اس فیصلے پر بڑی احتیاط سے رائے زنی کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے جو پارٹی کے فیصلے کے تابع ہے۔ پارٹی کے دیگر اراکین کی اس فیصلے پر رائے کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا جن ارکین کو بھی اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے ان کی اکثریت کا یہی خیال ہے کہ میاں شہباز شریف کو صوبہ چھوڑ کر مرکز میں نہیں جانا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ابھی آٹھ دس دن کی مہلت ہے جس میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ پنجاب میں جاری کئی ترقیاتی منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور ان کی بنیاد پر وہ آئندہ انتخابات میں لوگوں سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔ انھوں نےکہا کہ اگر میاں شہباز شریف کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا دیا گیا تو ان منصوبوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب ہی پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور یہاں ہی آئندہ انتخابات میں بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے۔
کچھ حلقوں کی طرف سے یہ رائے سامنے آ رہی ہے کہ میاں نواز شریف کی جگہ پارٹی کے کسی اور رکن کو وزیر اعلی پنجاب بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور صوبے میں پارٹی ہی کی حکومت قائم رہے گی۔ اس رائے کو رد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ تاثر اور خیال درست نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق میں میاں نواز شریف کو ہٹائے جانے پر پارٹی کو نقصان تو ہوا ہے اور اسی طرح میاں شہباز شریف کی جگہ پنجاب میں کسی اور کو لانے سے فرق پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ کیا یہ ضروری ہے دونوں جگہوں پر پارٹی کو نقصان ہو۔ پارٹی کو یہ دیکھنا ہو گا کہ کس طرح نواز شریف کو ہٹائے جانے سے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleذرا سی خوشامد اور نومولد وزیرِاعظم کی سنسر شپ ۔۔ فہیم عامر
Next Article نیا جال لائے پرانے شکاری : بلوچ ماہی گیروں کے مسائل ۔۔ غلام یاسین بزنجو
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

جون 9, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک

جون 9, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟

جون 9, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘ جون 9, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک جون 9, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟ جون 9, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟ جون 9, 2023
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟ جون 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.