ملتان : دنیا بھر میں سالِ نو کی تقریبات شروع ہو گئیں اور نئے سال کا نئی امیدوں اور امن و سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ استقبال کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں آتش بازی کے مظاہرے ہوئے اور نئے سال کے کیک کاٹے گئے ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی مختلف ہوٹلوں اور گھروں میں نئے سال کی تقریبات جاری ہیں ۔ ’’گرد و پیش‘‘ کی ٹیم نئے سال کے آغاز کے موقع پر آپ کو مبارک باد پیش کرتی ہے ۔ دعا ہے کہ یہ سال پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے امن اور محبت کا پیام لائے ۔
فیس بک کمینٹ