سڈنی: پاکستان کے مایہء ناز بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز یونس خان نے کیریئر کی 34 ویں سنچری سکور کی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ۔ان ملکوں میں ویسٹ انڈیز، بھارت ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، زمبابوے اور پاکستان شامل ہیں۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں
فیس بک کمینٹ