ملتان: لودھراں میں 2 موٹر رکشے ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں دونوں رکشوں کے ڈرائیور اور سکول جانے والے 8 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔حکام کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا تاہم اہل علاقہ کے مطابق کراسنگ پر پھاٹک موجود تھا جو ریلوے ملازمیں کی غفلت کے باعث کھلا رہ گیا بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
فیس بک کمینٹ