قصور:معصوم زینب کے قاتل کو آرمی انٹیلی جنس اداروں نے بدھ کے روز حراست میں لے لیا ۔ ملزم کو لاہور منتقل کردیاگیا ہے جسےتفتیش کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ مکمل تفتیش کے بعد وزیراعلی پنجاب میڈیاکو تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق قاتل معصوم زینب کا قریبی رشتہ دار ہے۔ادھرسینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں بتایا ہے کہ زینب کا قاتل کوئی قریبی رشتے دار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں جمعرات (11 جنوری) کو چیف جسٹس کے چیمبر میں گیااور اس واقعے پر از خود نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا تو انہوں نے مجھے یہ خوش خبری دی کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ملزم کے نام اور رشتے سے متعلق نہیں پتہ، تاہم میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ کوئی قریبی رشتے دار ہے۔سینئر وکیل احمد رضا قصوری کے دعویٰ پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو اطلاعات ہیں اس کہ مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور 100 کے قریب لوگوں کے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے اور اس کی گرفتاری سے ذرائع ابلاغ کو بھی آگاہ کریں گے۔
فیس بک کمینٹ