راولپنڈی : آزاد کشمیر کے علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جند روٹ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوان لائن کمیونیکیشن کی مرمت کے کام میں مصروف تھے، جن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کردی۔آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔خیال رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
فیس بک کمینٹ