مردان : مردان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان ارباب خضر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کا طاقت ور ترین انسان ہے ۔ ارباب خضر کی وڈیوز آج کل یو ٹیوب پر مقبول ہو رہی ہیں جن میں وہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا دکھائی دیتا ہے ۔ خان بابا کے نام سے معروف اس نوجوان کا وزن
ویب سائٹ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 436 کلو ہے اور قد 6 فٹ سے زیادہ ہے۔ خان بابا کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے ریسلنگ دیکھنے کا شوقین تھا اور مستقبل میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہے۔ وہ ایک ہاتھ سے آدمی کو اپنے سر کے اوپر اٹھا لیتا ہے اور ہاتھ سے سکے بھی توڑ دیتا ہے۔ خان بابا نے دعویٰ کیا کہ 2012ء میں جاپان میں ہونے والے ایک ویٹ لفٹنگ مقابلے میں اس نے 5 ہزار کلو گرام وزن اٹھایا جو ایک ریکارڈ ہے ۔
فیس بک کمینٹ