ملتان: بہا ءالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں طالبات کی غیراخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا سکینڈل سامنے آیا ہے پولیس تھانہ الپہ نے شعبہ سرائیکی کی طالبہ مرجان کی درخواست پر پروفیسر ڈاکٹر اجمل مہار ، علی رضا قریشی اور تنزیل الرحمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 70سے زیادہ غیراخلاقی فلمیں برآمد کرلی ہیں۔ملزم علی رضا قریشی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ قبضہ گروپ کے مبینہ رکن اختر عالم قریشی کابیٹا اور تاجر شاہد عالم قریشی کا بھتیجا ہے۔طالبہ پر صلح صفائی کے لیے رات گئے تک دباﺅ ڈالا جاتارہا تاہم طالبہ ویمن کرائسسز سنٹر پہنچ گئی جس کے بعد بدھ کی رات پولیس نے کرائسسز سنٹر پہنچ کر مقدمہ درج کیا اور مرکزی ملزم علی رضا قریشی ، ڈاکٹر اجمل مہار اورتنزیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔دوملزمان سے رات گئے تک تفتیش جاری رہی جس کے نتیجے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ملزم علی رضا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات اور اسلحہ کا کاروبار بھی کرتا ہے۔ڈاکٹر اجمل مہار کے بارے میں متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اجمل مہار نےایک سال قبل انہیں بہانے سے اپنے گھر بلایا اور بتایا کہ کچھ اورلڑکیاں بھی میرے گھرآرہی ہیں ۔ گھر پراسے ہراساں کیاگیا اور مزاحمت پر اسے زخمی بھی کردیاگیا۔لڑکی کی غیراخلاقی ویڈیو بناکر اس کی ایک سہیلی کو واٹس ایپ کردی گئی۔پولیس کوبھی اس واقعہ سے آگاہ کیاگیا لیکن بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی۔پولیس نے مبینہ طورپر ملزمان سے 70سے زائد ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔
فیس بک کمینٹ