نارووال : ناروال میں ہفتے کے دوران ورکرکنونشن کے دوران جوتا چل گیا ۔ ایک شخص نے وزیرداخلہ احسن اقبال کی طرف جوتاپھینک دیاملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیرداخلہ ہفتہ کے روزورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے کہ بلال حارث نامی شخص نے ان کی جانب جوتااچھال دیا۔جوتا احسن اقبال کے بازوکوچھوتاہوا گزرگیا۔اس واقعہ کے بعدمسلم لیگی کارکنوں نے جوتاپھینکنے والے شخص کوقابوکرلیااوراس پرتشددکی کوشش کی ، تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کے بعد احسن اقبال نے تقریرادھوری چھوڑدی ۔
فیس بک کمینٹ