ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر کیوبیک میں مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی ۔ حملے میں 6 نمازی شہید ہوگئے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب عشاء کی نماز ہو رہی تھی ۔ عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں اس وقت 40 نمازی موجود تھے ۔حملہ آوروں کی تعداد تین بیان کی جا رہی ہے ۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تینوں حملہ آور گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔
فیس بک کمینٹ