پشاور : پاکستان اور افغانستان میں دو روز کے دوران شدید برفباری سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ۔ چترال میں گزشتہ شب ایک گاؤں پر برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔ افغانستان میں گذشتہ تین روز میں 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کابل کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 16 افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بدخشاں، ننگرہار اور پروان شامل ہیں۔ کابل کا ہوائی اڈہ برف کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ کابل قندھار ہائی وے پر پرف میں پھنسے ہوئے 250 افراد کو پولیس اور فوج نے بچایا۔
فیس بک کمینٹ