لندن : برطانوی جنگی جہازوں نے لاہور سے ہیتھرو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کو لندن کے سٹینسٹڈ ایئر پورٹ پر اتار لیا۔ طیارہ جونہی برطانوی حدود میں داخل ہوا اسے رائیل ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے گھیرے میں لے کر اس کا رخ موڑ دیا۔ طیارے کو لینڈنگ کے بعد گھیرے میں لے لیا گیا اور برطانوی پولیس طیارے میں داخل ہو گئی۔ برطانوی پولیس کے ترجمان کے مطابق طیارہ اس لئے اتارا گیا کہ دوران پرواز ایک مسافر نے ہنگامہ آرائی کی تھی تاہم پی آئی کے مطابق ایسا گم نام کال کے بعد دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ۔ آخری اطلاعات تک طیارہ ہیتھرو روانہ نہیں ہوا تھا اور پولیس نے طیارے سے دو مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا۔
فیس بک کمینٹ