اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز اچانک لندن چلی گئی ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک ہفتے کے لئے گئی ہیں اور ان کی روانگی کو پانامہ کیس سے منسلک کیا جا رہا ہے ۔ پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور اس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے ۔ ادھر مریم نواز کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق وہ اپنے بیٹے سے ملنے برطانیہ آئی ہیں اور چند دن بعد واپس وطن لوٹ آئیں گی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ‘میڈیا کی جانب سے میرے دورے کو کوئی دوسرا رخ دینا مضحکہ خیز ہے’۔
فیس بک کمینٹ