ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کے نام کو متنازعہ بنانے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’تیمور علی خان‘‘ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے۔ اس نام پر اعتراض نہ کیا جائے ۔ بیٹے کے نام کو متنازعہ بنانے پر سیف علی خان پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے کے نام اور شہنشاہ تیمور میں بہت فرق ہے، تیمور ایک قدیم نام ہے جس کا مطلب فولاد ہے
فیس بک کمینٹ