لندن : امریکی گلوکارہ میڈونا نے افریقی ملک ملاوی سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنوں کو گود لے لیا ۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے ذریعے انہوں نے بتایا ہے کہ انھیں ان بچیوں کو اپنے خاندان میں شامل کرنے پر خوشی ہے۔ میڈونا نے لکھا کہ میں ملاوی میں ان لوگوں کی بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے اس کو یقنی بنانے میں میری مدد کی۔یہ بچیاں ایک یتیم خانے میں رہ رہی تھیں ۔ گارڈین اخبار کے مطابق منگل کو ملاوی کی ایک عدالت سے میڈونا کو بچے گود لینے کی اجازت ملی ۔
فیس بک کمینٹ