2018 انتخاباتاہم خبریں

مستونگ میں بھی دھماکہ :سراج رئیسانی سمیت 40 افرا د جاں بحق

مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار کے قافلے میں بم دھماکے سے بی اے پی کے انتخابی امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت چالیس افراد جاں بحق ہو گئے سراج رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے ۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی، جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ لیویز ذرائع نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق تصدیق نہیں کی۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کر لیے اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker