سیہون شریف : سیہون شریف دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے ۔ اس سانحے کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ۔ مزارات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جمعہ کو صبح سویرے پولیس کے پہرے کے باوجود زائرین کی بڑی تعداد درگاہ کے سیل دروازوں پر آ پہنچی اور رکاوٹوں کو توڑ کر اندر داخل ہو گئی۔ مشتعل افراد کی بڑی تعداد نے اے ایس پی سیہون کے گھر اور دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور وہاں موجود پولیس موبائل کو نذر آتش کر دیا، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے ۔
فیس بک کمینٹ