دبئی : مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔اس طرح ان کا 21 سالہ کیریئر ختم ہو گیا۔ 36 سالہ شاہد آفریی نے 2010 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ وہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے بھی کنارہ کش ہو گئے تھے لیکن انہوں نے اس کے بعد ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد خان آفریدی 1996ء میں اس وقت اچانک عالمی منظر نامے پر ابھر کر سامنے آئے جب انہوں نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو 18 سال تک قائم رہا۔
فیس بک کمینٹ