اہم خبریں

نواز شریف ، مریم، اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی

راول پنڈی : اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر دے دی گئی تھی اور اب محکمہ داخلہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تینوں شخصیات کو پیرول پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں بٹھایا گیا، جہاں سے وہ لندن میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی وفات کی خبر سنائی گئی تو وہ آبدیدہ ہوگئے۔ادھر غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شریف فیملی کی طرف سے پیرول کےلیے درخواست موصول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تدفین کے روز نواز شریف اور مریم نواز کو 12 گھنٹے کےلیے رہا کیا جائے گا،جبکہ آئندہ تین، چار روز میں کلثوم نواز کی میت پاکستان لائے جانےکا امکان ہے۔نواز خاندان کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو 5 دن کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں ۔ ان کی حالت دوبارہ انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا، بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے ہارلےا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker