لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں اداکردی گئی ہے۔ نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں شرکت کے لیے حسین نواز،حسن نواز ،اسحاق ڈار ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،لندن میں مقیم شریف خاندان کے دیگر افراد، ، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام سمیت برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں ن لیگ کے کارکن پہنچے ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ آج رات 11 بجے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ ان کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد میت کے ساتھ آئیں گے۔کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچنے پر کل ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ