پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سسٹم میں خرابی سے کراچی، اسلام آباد، ملتان، بدین، سکھر، حب، سوراب،پشاور اور دیگر شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے جب کہ بعض موبائل فون کمپنیوں کی بھی سروس جزوی متاثر ہوئی ہے۔ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی سے پشاورمیں ڈی ایس ایل نہ ملنے سے انٹرنیٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا جس سے واٹس ایپ سروس بھی بند ہوگئی۔
فیس بک کمینٹ