ملتان : ملتان کی ضلع کچہری کو نو تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آج منگل کے روز عدالتی امور متی تل روڈ پر واقع نئی کچہری میںانجام دئے جائیں گے ۔ وکلا ء کی جانب سے کچہری کی منتقلی کی مخالفت کی جا رہی تھی ۔پیر کی رات پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میںضلع کچہری سے عدالتی ریکارڈ جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا اور وکلا کو آگاہ کر دیا گیا کہ منگل سے جج صاحبان نئے کمپلیکس میںعدالتی امور نمٹائیں گے ۔ ادھر کچہری منتقلی کے معاملے پر وکلاء سراپا احتجاج ہو گئے وکلاء نے کچہری گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کچہری منتقلی کے معاملہ پر وکلاء نے کل جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء کو نذیر صدیقی ہال میں اکھٹے ہونے کا کہا گیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ