ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی.۔منگل کے روز قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم عبدالقوی کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد امیر خان نے کی۔مفتی عبدالقوی کے وکلاءنے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے موکل کو بلا وجہ پھنسایا جا رہا ہے۔ایک فون کال کی بنیاد پر کسی کو مجرم نہیں بنایا جا سکتا_وکلاءنے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔عدالت مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست منظور کرے۔ جج امیر خان نے 30 منٹ تک دلائل سننے کے بعد 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔مفتی عبدالقوی سنٹرل جیل ملتان میں قید ہیں اور عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے پر مفتی عبدالقوی کی مچلکے جمع کروانے کے بعد آج شام تک ان کی ضمانت پر رہائی ممکن ہے۔
فیس بک کمینٹ