Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»سید مجاہد علی کا تجزیہ : ناروے میں حکومت تبدیل ہوگئی ، کسی کو پتا بھی نہیں چلا
تجزیے

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ناروے میں حکومت تبدیل ہوگئی ، کسی کو پتا بھی نہیں چلا

ایڈیٹرستمبر 15, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics articles of syed mujahid ali at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ناروے میں گزشتہ روز قومی انتخاب کا انعقاد ہؤا۔ گزشتہ آٹھ برس سے دائیں بازو کی مخلوط حکومت کی سربراہی کرنے والی ہائیرے پارٹی کی لیڈر ارنا سولبرگ کو اس انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ان کی پارٹی کے علاوہ ان کے ساتھ حکومت میں شامل وینسترے اور کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی اور حکومت کا ساتھ دینے والی فریم اسکرتس پارٹی کی مقبولیت میں قابل ذکر کمی ہوئی جس کی وجہ سے دائیں بازو کا بلاک اس بار انتخابات میں کامیاب نہیں ہؤا۔بائیں بازو کے بلاک میں شامل پانچ جماعتیں مجموعی طور پر 169 نشستوں کے ایوان میں 100 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں جس کے بعد وزیر اعظم یا کسی بھی دوسرے شخص کو اس بارے میں شبہ کا اظہار نہیں کرنا پڑا کہ اب حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ کل شام ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی انتخابی ڈائیریکٹوریٹ کی طرف سے پیشگی ڈالے گئے ووٹوں کے رجحان کی بنیاد پر غیر سرکاری طور سے یہ تخمینہ پیش کردیا گیا کہ اس بار حکمران اتحاد کی بجائے مخالف سیاسی جماعتوں کا پلہ بھاری ہے۔ پولنگ ختم ہونے کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے اپوزیشن لیڈر یوناس گار ستورے کو فون کرکے کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ یوں ایک ہنگامہ خیز طویل انتخابی مہم اور اپنے اپنے سیاسی منشور کے لئے حمایت کرنے کی جد و جہد بالآخر اپنے اختتام کو پہنچی۔ اب انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتیں ایک دوسرے سے مشاورت کا آغاز کریں گی تاکہ یکم اکتوبر کو نئی پارلیمان کے افتتاح کے موقع پر موجودہ حکومت کی جگہ لینے لئے نئی حکومت تیار ہو۔
آئیندہ چند ہفتے بھی ناروے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں گی۔ تاہم ان سرگرمیوں میں کسی ’انتخابی دھاندلی ‘ کے خلاف احتجاج کرنے اور کامیابی کے نشے میں سرشار ہو کر سبکدوش ہونے والی حکومت پر الزام تراشی پر وقت برباد نہیں کیا جائے گا بلکہ جیتنے والی پارٹیاں اس کوشش میں ہوں گی کہ نئی حکومت میں شامل ہونے کے لئے ان کے منشور کے مطابق زیادہ سے زیادہ سیاسی رعایت حاصل کی جائے ۔ بائیں بازو کے بلاک میں شامل سوشلسٹ وینسترے پارٹی کے لیڈرآؤدن لیس باکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت میں وزارتیں لینا کوئی مقصد نہیں ہے بلکہ ہماری کوشش ہو گی کہ نئی حکومت کے چارٹر میں پارٹی کے سیاسی مطالبات کو زیادہ سے زیادہ پزیرائی حاصل ہو۔ نئے حکومتی اتحاد میں شامل دوسری پارٹیوں کی بھی یہی کوشش ہوگی کہ جن سیاسی نکات کی بنیاد پر انہیں عوام کا اعتماد حاصل ہؤا ہے ، نئی حکومت کے مقاصد میں انہیں ترجیحی بنیاد پر شامل کرواسکیں۔
ناروے کے اس انتخاب میں کسانوں کی نمائیندگی کے حوالے سے مشہور ’سنٹر پارٹی‘ اور بائیں بازو کی پارٹی ’روت‘ کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سنٹر پارٹی گزشتہ بار کی 19 نشستوں کے مقابلے میں 28 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ ’روت‘ کا اس سے پہلے صرف ایک نمائیندہ پارلیمنٹ کا رکن تھا لیکن اب ان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ لیکن کوئی جماعت اپنی مقبولیت میں اضافہ کا اجر ’سیاسی اقتدار ‘ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لئے استعمال نہیں کرتی بلکہ ہر پارٹی کی خواہش ہوگی کہ وہ اپنے سیاسی منشور کو نافذ کروا سکے تاکہ جب آئیندہ انتخابات میں ووٹروں کا سامنا ہو تو انہیں بتایا جائے کہ اس پارٹی نے خاص طور سے کن سیاسی مقاصد میں کامیابی حاصل کی۔ انتخابات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والی ’سنٹر پارٹی ‘ کے لیڈر تھرگوے ویدوم سے نصف شب کے بعد پارلیمنٹ میں میڈیا کے ساتھ روائیتی پارٹی لیڈر گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا لیبر پارٹی کے لیڈر کو ان کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ آپ کی کامیابی کی وجہ سے وہ وزیر اعظم بن سکیں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’اس میں میرے شکریے کا معاملہ کہاں سے آگیا۔ عوام نے ہم پر تبدیلی کے لئے اعتماد کیا ہے۔ اب ہمیں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرنا ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں ہونے والے عوامی رائے کے جائزوں میں سنٹر پارٹی کو اس قدر مقبولیت حاصل ہورہی تھی کہ ایک مرحلہ پر پارٹی نے اپنے لیڈر کو مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم کے طور پر پیش کرنا شروع کدیا تھا۔ تاہم انتخاب میں سنٹر پارٹی کو اگرچہ پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ووٹ ملے ہیں لیکن اسے مجموعی طور پر 13 اعشاریہ 51 ووٹ فیصد ملے جبکہ لیبر پارٹی 26 اعشاریہ30 فیصد ووٹوں کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے اگرچہ اس کے ووٹوں کی شرح میں قدرے کمی دیکھی گئی۔ سنٹر پارٹی نے ایک لمحہ کے لئے بھی یہ اصرار نہیں کیاکہ مقبولیت وجہ سے وزارت عظمی بہر حال اسی پارٹی کو دی جائے۔ اسی طرح سوشلسٹ وینسترے پارٹی اپنے 13 ارکان کے ساتھ نئے حکومتی اتحاد کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے لیکن اس کالیڈر بھی وزارت عظمی یا کوئی اہم عہدہ لینے کی بجائے سیاسی منشور کے حوالے سے مطالبوں پر بات کررہا ہے۔ اصولوں پر ہونے والی سیاست ہی کا نتیجہ ہے کہ انتخابات کا ہنگامہ ایک دوسرے کے مؤقف کو مباحث میں مسترد کرنے اور اپنا نقطہ نظر واضح کرنے میں تو دکھائی دیتا ہے لیکن اس دوران یا انتخاب کے بعد الزام تراشی کا کوئی ماحول دیکھنے میں نہیں آتا۔
ان جمہوری اقدار کا اندازہ کرنا ہو تو سبکدوش ہونے والی وزیر اعظم ارنا سولبرگ اور ممکنہ طور سے اکتوبر میں وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے والے لیبر پارٹی کے لیڈر یوناس گار ستورے کی کامیابی کے بعد کی جانے والی تقاریر کو سن لیا جائے۔ نہ کسی کو پشیمانی تھی اور نہ ہی دھاندلی کا شکوہ۔ دونوں لیڈروں کے پاس ایک دوسرے کی توصیف ہی کے لئے الفاظ تھے۔ وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پارٹی ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’میں یوناس گار ستورے کو حکومت کی تبدیلی کے لئے واضح اکثریت حاصل ہونے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ میں ہائیرے کی بہتر کارکردگی پر خوش ہوتی لیکن مزید چار سال حکومت کا موقع ملنا کسی معجزے سے کم نہ ہوتا۔ اس بار حکومت میں ہائیرے کا وقت تمام ہؤا۔ ہم اقتدار میں واپس آنے کا پورا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اب ہم بائیں بازو کے بلاک کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور نئی حکومت بنانے میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ مشکل مرحلہ ہوگا۔ میں اس موقع پر اپنی حکومت میں شامل وینسترے اور کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی اور ساتھ دینے پر فریم اسکرتس پارٹی کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ناروے میں جمہوری سیاسی کام کرتے ہوئے کسی کو دھمکیوں اور تشدد کے خوف میں مبتلانہیں ہونا چاہئے‘۔
اس سے تھوڑی ہی دیر بعد پارٹی ہمدردوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناروے کے ممکنہ نئے وزیر اعظم یوناس گار ستورے نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے علاوہ اپنی مدمقابل ارنا سولبرگ کی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف کرنا ضروری سمجھا ۔ ان کا کہنا تھا: ’ ہم آج حکومت کی تبدیلی پر خوش ہیں۔ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ہم ملک کو نئی منزل کی جانب گامزن کریں گے۔ میں نئی حکومت کے لئے باقی پارٹیوں سے مشاورت کروں گا۔ اس موقع پر میں خاص طور سے ارنا سولبرگ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وہ ناروے کے لئے ایک اچھی اور پرعزم وزیر اعظم رہی ہیں۔ وہ ایک عمدہ سیاست دان ہیں اور انہوں نے متعدد بحرانوں میں ہماری قیادت کی اور عالمی سطح پر بھی ناروے کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ہمارا ان سے سیاسی اختلاف ہے لیکن ان کی خدمات سے انکار ممکن نہیں‘۔
باہمی احترام اور ملک و قوم کے لئے ایک دوسرے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے یہ سیاسی لیڈر دراصل اپنے ملک میں تحمل ، بردباری اور قبولیت کا وہ ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں کہ کسی کو دوسرے کی نیت پر شبہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ہر سیاست دان اپنا سیاسی منشور سامنے لاتا ہے اور دوسروں کی سیاسی حکمت عملی کے ناقابل قبول نکات پر تنقید کرتے ہوئے کسی رو رعایت سے کام نہیں لیا جاتا لیکن سیاسی مباحث سے قطع نظر انسانی بنیاد پر وہ سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور خدمات کے معترف ہوتے ہیں۔ ناروے جیسے جمہوری ممالک میں یہ طے کرلیا گیا ہے کہ سیاست عوامی خدمت گزاری کا ذریعہ ہے۔ عوام جس لیڈر یا پارٹی کو ووٹ دے کر امور حکومت چلانے کے لئے منتخب کرتے ہیں ، وہ اسے اپنے لئے اعزاز اور ذمہ داری سمجھتا ہے ۔ اسی طرح اپوزیشن پارٹیاں آئین اور جمہوری روایت کی مقررہ حدود میں حکومت پر تنقید بھی کرتی ہیں اور اس کی ’اصلاح‘ کی کوشش بھی کرتی رہتی ہیں لیکن اس نکتہ چینی میں کبھی ذاتی عناد یا دشمنی کا شائبہ بھی محسوس نہیں کیا جاسکتا۔
انتخابات میں ووٹ دینے والے لوگوں کو یقین ہوتا ہے کہ ان کا ووٹ اسی پارٹی یاامیدوار کو ملے گا جسے انہوں نے منتخب کیا ہے۔ دھاندلی کا تصور ناروے کے پارلیمانی جمہوری عمل میں حرف غلط بنا دیا گیا ہے۔ ملک کی کسی خفیہ یا ’تیسری قوت‘ کو کسی خفیہ قومی مفاد یا قومی نظریہ و منشور کے لئے کسی ایک خاص پارٹی کی حمایت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ ادارے ایسا تصور کرسکتے ہیں۔ پارلیمنٹ بااختیار پلیٹ فارم ہے۔ ملک کا کوئی شخص یا ادارہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے کسی عدالتی فورم پر کبھی آئینی بالادستی یقینی بنانے کا دعویٰ سامنے نہیں آتا اور نہ ہی صحافیوں کے کسی گروہ کو رپورٹنگ کرنے یا رائے دینے کی پاداش میں پریس لابی بند کرنے کے خلاف احتجاج کرنا پڑتا ہے۔
سوچنا چاہئے کہ پاکستان جیسے ملکوں میں یہ ماحول کیوں پیدا نہیں ہوسکتا۔ کیا وجہ ہے کہ وزیر اعظم ہو یا اپوزیشن لیڈر وہ ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے کی بجائے گریبان پر ہاتھ ڈالنے پر تیار رہتے ہیں۔ اس کا جواب ہر سیاسی لیڈر کو اپنے کردار کا جائزہ لینے سے ہی مل سکتا ہے۔ ناروے کی تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے پارٹی اداروں میں انتخاب کے بعد کامیابی یا ناکامی کی وجوہ کا جائزہ لیں گی۔ ایسا کوئی جائزہ پاکستانی لیڈروں اور پارٹیوں کو بھی لینا چاہئے۔

( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ناروے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعلی نقوی کا کالم : اٹھائی گیروں کا ہجوم ، پارلیمنٹ ہاؤس سے بلاول ہاؤس تک
Next Article مظہر عباس کا کالم:سیاسی کٹھ پتلیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے میں بادشاہ سلامت سے ملاقات : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (36)

مارچ 7, 2025

ناروے میں بطور سفیر تعیناتی ایک امتحان : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (35)

مارچ 4, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جمہوریت میڈیا اور ایک تنہا لڑکی

مارچ 3, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی اپریل 12, 2026
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے اپریل 12, 2026
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت اپریل 12, 2026
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اپریل 11, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.