Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے
  • ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں : امریکی وزیرِ جنگ کا دعویٰ
  • جنگ بندی یا وقتی سکون ۔۔ کیا ایران کو ایٹمی قوت تسلیم کر لیا جائے گا ؟ ۔۔ شہزاد عمران یوسف زئی کا تجزیہ
  • زمانہ طالب علمی کی ایک یاد ، نیا مکتبہ اور پروفیسر ایف ایم خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری
  • غیر مہذب اور پتھر کے زمانے کا ٹرمپ کیا جانے تہذیب کیا ہے ؟ صدائے ابابیل / معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • پاکستان نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بند کرا دی : پرسوں اسلام آباد میں ایران امریکا مذکرات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکاتجزیہ: -26 نومبر کے دھڑکے
تجزیے

نصرت جاویدکاتجزیہ: -26 نومبر کے دھڑکے

ایڈیٹرنومبر 22, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran march
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یار لوگوں نے میری دیانت اور ایمانداری کو مشتبہ بنانے کے لئے کافی سوالات اٹھارکھے ہیں۔ ’’لفافہ اورٹوکری‘‘ کے القابات اس ضمن میں بہت مقبول ہیں۔بدترین دشمن نے بھی اگرچہ عمران خان صاحب کا چاکرہونے کی تہمت اب تک نہیں لگائی ہے۔ اس’’اعزاز‘‘ سے محروم رہنے کے باوجود اصرار کروں گا کہ تحریک انصاف نے حکومت وقت ہی کو نہیں اس کے سرپرستوں کو بھی پنجابی والا ’’وختہ‘‘ ڈال رکھا ہے۔عمران خان صاحب کی مخالفت میں لکھنے اور بولنے والے مگر اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔
نظر بظاہر 28اکتوبر کے دن سے سابق وزیر اعظم لاہور سے ایک ’’یلغاری‘‘ لشکر کی صورت اسلام آباد روانہ ہوئے توآٹھ دنوں تک جان بوجھ کر پھیلائے سفر کے دوران انہیں جوش وجذبے سے بھرپوررسپانس نہیں ملا۔ عموماََ وہ عصرکے قریب کسی جلسہ نما تقریب سے خطاب کے بعد لاہور واپس چلے جاتے۔ ان کی اس انداز میں واپسی نے بصری اعتبار سے یہ پیغام پھیلایا کہ ان کا ’’لانگ مارچ‘‘ کسی ’’انقلابی قافلے‘‘ کی صورت اپنی منزل کی جانب رواں دواں نہیں جو رات کے قریب خیموں سے بنائی کسی بستی میں شب بسری کے لئے ’’پڑاؤ‘‘ کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔
دریں اثناء وزیرآباد کے قریب ان کے قافلے پر حملہ بھی ہوگیا۔ عمران خان صاحب یہ دعویٰ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ مذکورہ حملے کا مقصد ان کی جان لینا تھا۔ ربّ کا صد شکر کہ یہ کاوش ناکام ہوئی۔ حملہ کا ذمہ دار شخص بھی تحریک انصاف کے ایک کارکن کی دلیری کے باعث گرفتار ہوگیا۔پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان پر گولی چلانے والے کی طرح موقعہ پر ہی ماردیا جاتا تو ہمارے پاس زیر بحث لانے کو محض سازشی کہانیاں ہی رہ جاتیں۔ عقدہ کبھی حل نہ ہوتا۔
عمران صاحب پر حملہ کرنے والے کی عین جائے وقوعہ پر گرفتاری بھی تاہم عقدہ کو ابھی تک حل نہیں کر پائی ہے۔سابق وزیر اعظم ان تین افراد کے خلاف ابھی تک ایف آئی آر کٹوانے میں ناکام رہے ہیں جنہیں وہ اپنے قتل کی سازش رچانے کا ذمہ دار تصور کرتے ہیں۔اس ضمن میں ان کی ’’مجبوری‘‘ مزید قابل غور اس لئے بھی ہے کیونکہ پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے میں چودھری پرویز الٰہی محض نو ووٹوں کی بدولت تحریک انصاف کی مدد سے بطور وزیر اعلیٰ راج کررہے ہیں۔ سوال اٹھتا ہے کہ عمران خان صاحب کی تھپکی سے قائم ہوئی حکومت اگر اپنے مربی کی منشا کے مطابق ایف آئی آردرج نہ کرسکے تو وہ میرے اور آپ جیسے عام شہری کی مچائی دہائی پر توجہ کیوں دے گی۔’’گڈ گورننس‘‘ کا خواب گویا خواب ہی رہے گا۔
بہرحال عمران خان صاحب کی جماعت کا اسلام آباد کی جانب سفر رکا نہیں تھما نہیں۔شاہ محمود قریشی صاحب نے اس کی قیادت سنبھال لی۔اسد عمر پنجاب کے دیگر شہروں میں جاکر تحریک انصاف کے کارکنوں کے د ل گرماتے رہے۔ خان صاحب ان دونوں کے اکٹھے کئے مجمع سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب فرماتے رہے۔گزرے ہفتے کے دن انہوں نے راولپنڈی پہنچنے کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کردیاہے۔ جو تاریخ یعنی26نومبر طے ہوئی ہے اس کا تعین عمران خان صاحب کے ناقدین سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ باور کیا جارہا ہے کہ مذکورہ تاریخ کے اعلان سے قبل مسلم لیگ (نون)کے اہم ترین رہ نما جناب اسحاق ڈار صاحب کی صدر عارف علوی سے جو ملاقات ہوئی اس کے اطمینان بخش نتائج برآمد ہوئے ہیں۔موجودہ حکومت کے تگڑے وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم جیسے اختیارات سے مالا مال ڈار صاحب کو صدر مملکت نے اطمینان دلادیا ہے کہ تعیناتی کے ضمن میں انہیں جو سمری وصول ہوگی وہ اس کی حتمی منظوری کے لئے فوراََ دستخط کردیں گے۔اس تناظر میں لیت ولال سے کام نہیں لیں گے۔
ڈار صاحب نے بذاتِ خود مگر مذکورہ ملاقات کے حوالے سے کیمروں کے روبرو تاثر کو تصدیق فراہم کرنے والے کلمات ادا نہیں کئے ہیں۔ہمارے سینئر صحافیوں سے وہ رابطے میں رہتے ہیں۔ان کے فون اٹھاتے ہیں۔انہیں واٹس ایپ پر اٹھائے سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیتے ہیں۔ایسے بااثر صحافی بھی تاہم دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوںنے صدر مملکت کو محض (اور میں لفظ محض کو خطِ کشیدہ کرنا چاہوںگا) پاکستان کی معیشت کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ہے۔
ڈار صاحب کے اعتماد سے مالا مال صحافیوں کے دعویٰ پرمیں ہر صورت بھروسہ کرنے کو آمادہ ہوں۔میرے دل میں موجود رپورٹر اگرچہ یہ سوال اٹھانا بھی ضروری سمجھتا ہے کہ ’’علامتی عہدے‘‘ کے حامل صدر علو ی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے کونسے ایسے نسخے تجویز کرسکتے ہیں جو پاکستان کے تیسری بار وزیر خزانہ ہوئے اسحاق ڈارکو ابھی تک سمجھ نہیں آئے۔ صدر مملکت کے روبرو ڈار صاحب کی جانب سے معاشی حالات کی دُگرگوں حالت بیان کرنے کا فقط ایک ہی مقصد ہوسکتا ہے اور وہ یہ کہ عارف علوی ان کی سنگینی کو اپنے قائد عمران خان صاحب تک پہنچائیں۔ان سے ’’ہتھ ہولا‘‘ رکھنے کی درخواست کریں۔
صدر عارف علوی نے ڈار صاحب کے ساتھ ملاقات کے دوران تعاون کا وعدہ کیا ہوتا تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ’’ہنگامی‘‘ دِکھتی پریس کانفرنس سے خطاب کی ضرورت نہیں تھی۔مذکورہ پریس کانفرنس کے دوران وہ یہ عندیہ دیتے نظر آئے کہ اگر صدر عارف علوی نے تعیناتی کے ضمن میں ’’اڑی‘‘ دکھائی تو ملک خدانخواستہ ایک اور مارشل لاء کی نذر بھی ہوسکتا ہے۔’’سنگین نتائج‘‘ کا استعمال بھی مذکورہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری ہی نے کیا ہے۔ ان کے والد بھی طویل وقفے کے بعد اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کی ان سے تنہائی میں ملاقات بھی ہوئی ہے۔ مجھے گماں ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس ا ن دونوں رہ نمائوں کی سوچ کی عکاس بھی تھی۔اسی سوچ کے تناظر میں عمران خان صاحب کی راولپنڈی آمد کے لئے 26نومبر کا تعین مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔اسی باعث فریاد کئے چلاجارہا تھا کہ تعیناتی کا فیصلہ ہر صورت 18نومبر کے بعد کرنے کو بضد نہ رہا جائے۔طاقت ور لوگوں کے واٹس ایپ تک رسائی نہ رکھنے والے مجھ ایسے دیہاڑی باز کالم نگار کی فریاد مگر کون سنتا ہے۔؟
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کاکالم:بے سمت سفر … (2)
Next Article نجم سیٹھی کا کالم:جب روم جل رہا تھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

اپریل 10, 2026

مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم

اپریل 10, 2026

پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈیزل 135، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان اپریل 10, 2026
  • مارکسزم، طب اور تضادات کی دنیا : ڈاکٹر علی شاذف کاکالم اپریل 10, 2026
  • پاکستانی وزیر دفاع کا غیرسفارتی اور غیر ذمہ دارانہ بیان : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 10, 2026
  • اسلام آباد مذاکرات اور حزب اللہ کے 100 رہنماؤں کے قتل کی افواہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم اپریل 10, 2026
  • سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے اپریل 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.