Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عمران خان کی پشت پناہ ’’روحانی قوت ‘‘۔۔نصرت جاوید
کالم

عمران خان کی پشت پناہ ’’روحانی قوت ‘‘۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹرستمبر 26, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے بھائی سہیل وڑائچ نے اپنے اخبار کے لئے اوپر تلے دوکالم لکھے ہیں جن کے ذریعے چند ٹھوس واقعات کا حوالہ دے کر مجھ جیسے عقل کے غلاموں کو یہ سمجھانے کی کوشش ہوئی کہ عمران خان حکومت کی طاقت کا اصل سرچشمہ ’’روحانی‘‘ ہے۔ ان کے اس دعوے کو جھٹلانے کی مجھ میں جرأت نہیں۔ بنیادی وجہ اس کی یہ ہے کہ وڑائچ بذاتِ خود ایک منکسر المزاج شخص ہیں۔ نرم زبان اور بے غرض محبت کرنے والے آدمی۔ ان سے بحث میں الجھنا مجھ جیسے بال کی کھال اتارتے اور اس وجہ سے سٹریل کہلاتے بندے کے لئے ممکن نہیں۔
وڑائچ سے ذاتی محبت کے علاوہ مسئلہ یہ بھی ہے کہ ’’مادی‘‘ اور ’’روحانی‘‘ سرچشموں کے مابین تقابل کے چکر میں پڑگیا تو کئی’’صوفیوں‘‘ کو ناراض کر بیٹھوں گا۔ عقائد کے معاملات پر بحث سے ہمیشہ گریز کیا ہے اور اس ضمن میں اپنی کوتاہی علم کا سہارا لیا۔
پیر کی شام قومی اسمبلی کی پریس گیلری میں بیٹھ کر قائدِ حزب اختلاف جناب شہباز شریف کی عمران حکومت کے وزیر خزانہ اسد عمر کے دئیے ’’منی بجٹ‘‘ پر تقریر سنتے ہوئے لیکن مجھے سہیل وڑائچ کا مذکورہ دعویٰ بہت یاد آیا۔
ہماری تاریخ ایسی داستانوں سے بھری ہوئی ہے جن کے مطابق بابر یا اکبر جیسے مہادلاور تخت یا تختہ والے کسی معرکے پر جانے سے قبل اپنے دور کے کسی جید بابے کی خدمت میں حاضر ہوتے۔ ان سے روحانی مدد کی درخواست کرتے۔ اکثر یہ دُعا قبول ہوجاتی تھی۔ جنگ کے میدان میں اس کے بعد دشمن کی افواج اچھی خاصی تیاری اور بھاری بھرکم اسلحے کے باوجود ’’اندھی‘‘ ہوئی محسوس ہوتیں۔اپنے تحفظ کے لئے اٹھائی ان کی ہر تدبیر ’’الٹ‘‘ ہوجاتی۔
موجودہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن بھاری بھرکم تعداد میں موجود ہے۔ اس تعداد کا جلوہ انہوں نے وزیر اعظم کے انتخاب کے روز بھرپور انداز میں دکھایا تھا۔اس کے بعد مگر چراغوں میں روشنی گل ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ اس کے اراکین پژمردہ چہروں اور احساس شکست سے جھکے کاندھوں کے ساتھ ایوان میں داخل ہوتے ہیں۔انہوں نے چند روز قبل اچھے بچوں کی طرح صدر علوی کی تقریر کو سنا۔ منی بجٹ کے نام پر اسد عمر نے گزشتہ جمعرات جو تقریر کی اسے بھی ان لوگوں نے حیرت زدہ ہوکرسنا۔
چند لوگوں کو قوی امید تھی کہ اسد عمر کی تقریر پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اٹک سے رحیم یار خان تک پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے دس برس تک وزیر اعلیٰ رہنے والے شہباز شریف تحریک انصاف کے پیش کردہ ’’منی بجٹ‘‘ کے پرخچے اڑادیں گے۔ ایسا ہرگز نہیں ہوا۔ شہباز صاحب کی تقریر سے تاثر بلکہ یہ ملا کہ اسد عمر کافی ذہین شخص ہیں۔جن حالات میں انہوں نے منی بجٹ تیار کیا ان کی روشنی میں وہی کچھ ممکن تھا جو وزیر خزانہ نے کردکھایا ہے۔ ہاں ایک دو مقامات ہیں جہاں تھوڑی بہت نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اسد عمر نے اپنی جوابی تقریر میں اصلاح طلب معاملات کا کھلے دل سے اعتراف کیا اور یہ وعدہ بھی کہ وہ شہباز صاحب کی جانب سے آئی مثبت تجاویز پر عمل پیرا ہونے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ایمان داری کی بات یہ بھی ہے کہ شہباز شریف اور اسد عمر کی تقاریر سنتے ہوئے مجھے کئی بار یہ گماں ہوا کہ ان دونوں حضرات کا تعلق ایک ہی سیاسی جماعت سے ہے۔میں قومی اسمبلی میں ہوئی ’’بحث‘‘ کا ناظر نہیں بلکہ تحریک انصاف کے پالیسی ساز اجلاس میں چلاگیا تھا جہاں اس جماعت ہی کے دواراکین سرجوڑ کے انتہائی خلوص کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ نون کے پیش کردہ بجٹ کو تحریک انصاف کی حکومت کی آسانی کی خاطر درست سمت کی جانب رواں کرنے کے لئے اصلاحی طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔
1985سے قومی اسمبلی میں ہوئے واقعات کا ناظر رہا ہوں۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایسی Understandingجسے مثبت کہا جاتا ہے شاذہی دیکھنے کو ملی۔اسے دیکھنے کے بعددل سے دُعا نکلی کہ ربّ کریم اسد عمر اور شہباز شریف کے درمیان قائم ہوئے اس برادرانہ رشتے کو برقرار رکھے۔ وہ دونوں باہم مل کر ہمیں اس گماں میں مبتلا رکھیں کہ پاکستانی معیشت کے اصل مسائل فقط Filersاور Non Filersکے درمیان تخصیص کی بدولت گھمبیر تر ہوتے چلے گئے ہیں۔ ہمارے معاشی مسائل کا ہماری خارجہ پالیسی سے ہرگز کوئی تعلق نہیں۔ سردجنگ کے دنوں میں ورلڈ بینک اور IMFسے جو رشتے استوار ہوئے وہ CPECمتعارف ہوجانے کے بعد سے بے اثر ہوچکے ہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF)نامی کسی تنظیم کا ہمارے روپے کی قدر سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو معاشی سہارا پہنچانے کے لئے Coalition Support Fundہوا کرتا تھا۔ امریکہ اب اس کھاتے سے ایک ڈالر ادا کرنے کو بھی تیار نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ مگر اب بھی جاری ہے۔ اس جنگ کے اخراجات پورا کرنے کے لئے ریاستِ پاکستان کو اپنے خزانے سے رقوم فراہم کرنا ہوں گی۔ ٹیکسوں کے ذریعے مطلوبہ رقم حاصل نہ ہوئی تو سڑکوں پر پلوں کی تعمیر جیسے چند منصوبوں کو ترک نہیں تو مؤخر ضرور کرنا ہوگا۔
دس برس تک پاکستان کے آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کے Hands Onوزیر اعلیٰ مشہور ہوئے شہباز شریف کو مذکورہ بالا تلخ حقائق کا معمولی ادراک بھی ان کی جانب سے ہوئی تقریر میں سننے کو نہیں ملا۔
سہیل وڑائچ نے شاید درست لکھا ہے۔عمران خان کی حکومت کو کسی بہت ہی تگڑے پیر کی روحانی پشت پناہی نصیب ہوچکی ہے۔ قومی اسمبلی میں بیٹھے موجودہ حکومت کے مخالف اس پشت پناہی کے سبب ’’اندھے‘‘ ہوچکے ہیں۔ ان کی زبانیں گنگ ہیں۔ کان بہرے ہوگئے ہیں۔ ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے عمران خان صاحب کو پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ شہباز شریف ان کی حکومت کو اپنی آئینی مدت انتہائی پرسکون انداز میں مکمل کرنے کے لئے ہر طرح کی معاونت دل وجان سے فراہم کریں گے۔
عمران خان کی سہولت کی خاطر کسی ایک اپوزیشن رکن نے وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی حکمران پارٹی کو پوائنٹ آف آرڈر کے ذریعے برپا کئے شور کی بدولت اس امر پر مجبور نہیں کیا کہ وہ قوم کو یہ سمجھائے کہ بھارت کے وزیر اعظم کو پاک-بھارت مذاکرات کے احیاء کے لئے چٹھی لکھنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ اس چٹھی کو 6دنوں تک پاکستانی عوام سے کیوں چھپایا گیا۔ اس چٹھی کی وصولی کی رسید دلّی سے کیوں آئی۔ وصولی کی رسید کے عین ایک دن بعد بھارت نے رعونت کے ساتھ نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ’’محض ملاقات‘‘ کے امکان کو بھی کیوں رد کردیا۔
عمران خان کی پشت پناہ ’’روحانی قوت‘‘ کے سبب اپوزیشن نے اس سارے مسئلے کو کرکٹ کی زبان میں Well Leftچھوڑدیا۔ اس حقیقت کو میں جادو ٹونے کی زبان میں معروف ’’نظربندی‘‘کے علاوہ اور کیا کہوں۔ عقل کی غلامی سے آزاد ہوکر مجھے بھی عمران خان کی پشت پناہ ’’روحانی قوت‘‘ کے روبرو اپنا سرنگوں کرنا ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleریڈیو پاکستان برائے فروخت (1) ۔۔ شاکر حسین شاکر
Next Article پیوستہ رہ کیکر سے، امید بہار رکھ:/مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.