Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کسی ریلیف کی ہرگز امید نہ رکھیں۔۔نصرت جاوید
کالم

کسی ریلیف کی ہرگز امید نہ رکھیں۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹراپریل 2, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صحافی سیاست دان یا انٹیلی جنس ادارے اقتدار کے کھیل پر نگاہ رکھنے کو مجبور ہیں۔ ان کی اس کھیل سے دلچسپی ہم سب کے علم میں ہے۔ اسلام آباد میں لیکن ایسے افراد بھی رہائش پذیر ہیں جو مختلف کاروباری اداروں کو باخبر رکھنے کے لئے اس دھندے پر کڑی نگاہ رکھتے ہیں۔شہرِ اقتدار کے پوش علاقوں میں مقیم یہ لوگ بڑے اور بارُعب مکانوں میں رہتے ہیں۔ان کے گھر کئی حوالوں سے رات گئے تک Open Houseکی صورت پُر رونق رہتے ہیں۔ خبروں کی تلاش میں قطعاََ جنونی ہوا میں کئی برسوں تک ان مکانوں میں سے اکثر کاچہیتا مہمان رہا۔ پھر جی اُکتا گیا۔ٹی وی نے رپورٹر کو اینکر بنادیا۔ خود کو عقلِ کل گردانتے ہوئے خبروں کی تلاش والی مشقت سے نجات پائی۔ بتدریج اینکری کا مزا بھی جاتا رہا۔ اب یہ جینا بھی کیا جینا ہے والا عالم ہے۔ گوشے میں قفس کے آرام کی عادت ہوگئی ہے۔صحافی سے مگر ’’خبر‘‘ کی طلب ہوتی ہے۔ دال دلیہ چلانے کے لئے کاہلی کو اب ترک کرنا ہوگا۔ ’’ذرائع‘‘ کو ازسرنو دریافت کرنے کی مجبوری لاحق ہوگئی ہے۔’’باخبر مکانوں‘‘ میں لیکن جانا ابھی تک شروع نہیں ہوپایا ہے۔ چند لوگوں سے ’’دعوت‘‘ کی طلب میں ٹیلی فونی رابطے بحال کئے ہیں۔ ان رابطوں کی بدولت چند ’’خبریں‘‘ ملیں۔ ارادہ تھا کہ انہیں آج کے کالم کے ذریعے آپ کی نذر کروں۔اس انتباہ کے ساتھ کہ میری دانست میں یہ ’’خبریں‘‘ نہیں خواہشات ہیں۔ محض گپ شپ۔’’خبر‘‘ کو خواہش ثابت کرتے ہوئے آج کا کالم لکھنے کی دیہاڑی لگالیتا۔ تھوڑی چسکہ فروشی ہوجاتی۔ ڈنگ ٹپالیا جاتا۔ بستر سے اُٹھ کر مگراخبارات کا پلندہ اٹھائے گھر کے مرکزی دروازے تک گیا تو اس ماہ ادائیگی کا مطالبہ کرنے والا سوئی گیس کا بل بھی موجود تھا۔ خوف کے مارے اسے دیکھنے کی ہمت نہ ہوئی۔ تھوڑی دیر میں لیکن یاد آگیا کہ جنوری اور فروری کے بلوں میں جو ہوشربااضافہ ہوا اس نے حکومت کو بھی پریشان کردیا تھا۔ کابینہ کا ایک اجلاس اس مسئلہ پر بحث مباحثہ کی نذر ہوا۔ اس کے اختتام پر ہمیں اطلاع یہ دی گئی کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کو اعتبار آگیا ہے کہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ تحقیقات کا حکم ہوا۔ اس کے نتیجے میں مزید اطلاع یہ ملی کہ Slabsکے پیچیدہ نظام نے صارفین کو بلبلانے پر مجبور کردیا۔ 32لاکھ کے قریب گھرانے اس سے متاثر ہوئے۔ ان کی تشفی کے لئے ریلیف دینے کا وعدہ ہوا۔ریلیف کا وعدہ یاد آنے کی وجہ سے بل دیکھنے کی ہمت پیدا ہوگئی۔ ویسے یہ خیال بھی آیا کہ جنوری اور فروری کے بل ادا کرنے کے بعد گھر میں گیس کو احتیاط سے خرچ کرنے کی تلقین ہوتی رہی ہے۔ موسم بھی خوش گوار ہوگیا۔ ہیٹرکے استعمال میں کمی آئی۔ گیزر کی ضرورت بھی اکثر محسوس نہ ہوئی۔ اس ماہ کا بل شاید اتنا تکلیف دہ نہیں ہوگا۔جو رقم ادا کرنی ہے اسے دیکھ کر ماتھا پسینے سے بھیگ گیا۔گزشتہ ماہ کے بل کے مقابلے میں صرف چار ہزار روپے کم طلب کئے گئے تھے۔ Slabsکا چکر گویا ابھی تک چل رہا ہے۔ سوئی گیس والوں نے تین مہینے کا ’’سیزن‘‘ لگاکر اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے۔ آئندہ ماہ جو بل آئے گا وہ فقط قدرت کی مہربانی یعنی موسم میں تبدیلی کی وجہ سے قابل برداشت ہوجائے گا۔32لاکھ گھرانوں کا کوئی والی وارث نہیں بنا۔ تکلیف دہ امر یہ بھی ہے کہ ان کی اکثریت نے 2018کے انتخابات کے دوران بہت اشتیاق سے ’’تبدیلی‘‘ کی راہ ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی۔سوئی گیس کے بل کو دیکھ کر دل میں اُٹھی ٹیس کو بھلانے کے لئے اخبارات کے پہلے صفحے پر نگاہ ڈالی تو پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی کرب ناک خبر لیڈ سٹوری تھی۔ درمیان میں ایک قدرے غیر نمایاں انداز میں چھی خبر بھی تھی جس میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کو مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے مجھ ایسے بدنصیب عادتاََ یہ ذمہ داری حکومت کی اعلان کردہ پہلی ڈیڈ لائن ختم ہونے تک نبھادیتے ہیں۔اس ڈیڈ لائن کو زیادہ سے زیادہ نومبر تک کھینچا جاتا رہا ہے۔ غالباََ ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ ڈیڈ لائن اپریل کے آخر تک بڑھادی گئی ہے۔ مئی میں نئے مالی سال کی تیاری شروع ہوجاتی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اپریل کے آخر تک ٹیکس کا کھاتہ مکمل کئے بغیر نیا بجٹ کیسے بنایا جائے گا۔ حکومت مگر حکومت ہوتی ہے۔ جو چاہے اس کا حسنِ کرشمہ ساز کرے۔
Slabsسے جڑی اذیت کا مسلسل تیسرے ماہ بھی رواں رہنا اس بات کا واضح عندیہ دے رہا ہے کہ FBRبراہِ راست ٹیکسوں کے ذریعے اس مالی سال کے لئے طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہورہا ہے۔ ’’خسارے‘‘ کو لہذا Slabsجیسے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے پورا کرنے کے لئے سوئی گیس والے اپنا حصہ ڈال چکے۔ گرمیوں کی آمد کے بعد اب پیٹرول کی باری ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اصل فائدہ وفاقی حکومت کو ہوگا جو بقول وزیر اعظم کے اٹھارویں ترمیم کے اطلاق کے بعد ’’کنگال‘‘ ہوگئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت میں Federal Levyمیںاضافہ بھی شامل ہے۔ یہ اضافی رقم وفاقی حکومت کے کھاتے میں جائے گی۔ ٹیکس ریٹرن جمع ہونے کا انتظار ہوتا رہے گا۔پیٹرول،گیس اور بجلی کے صارفین سے مگر زیادہ سے زیادہ رقوم Indirect Taxesے ذریعے حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ریلیف کی امید نہ رکھیں۔ مہنگائی کی لہر مزید تیز ہوگی۔اسے برداشت کرنے کا حوصلہ بڑھانے کی تیاری کریں۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاساتذہ کا دھرنا: مفروضے اور حقائق ۔۔رضوان فیصل
Next Article گول دائرے کی سیاست!۔۔ عاصمہ شیرازی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی

جون 26, 2026

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.