Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience
  • Forest Jim El Dorado Position Remark, Incentives and 100 percent la playa $1 deposit free Enjoy 96 30percent RTP
  • Best on-line casino no-deposit bonus rules 50 free spins versailles gold 2026
  • Gamble 50 free spins on mayan princess no deposit Now!
  • Mobile casino ladbrokes online Harbors 2026 Have fun with the Greatest Cellular Slot Games On the web
  • Jingle choosing the best online casinos in nz Jackpots Slot No-deposit Added bonus: 20 Free Potato chips!
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»چودھری سرور کے ’’آلو چنے‘‘ اور سری لنکا کی دہشت گردی۔۔نصرت جاوید
کالم

چودھری سرور کے ’’آلو چنے‘‘ اور سری لنکا کی دہشت گردی۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹراپریل 23, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چسکہ فروشی کے لئے آج اس کالم کا پیٹ بھرنے کے لئے بہت مواد میسر ہے۔ افواہ ہے کہ چودھری نثار علی خان طویل عرصے کی گوشہ نشینی کے بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کو اب تیار ہیں۔ انہوں نے حلف اٹھالیا تو کئی دوست اصرار کرنا شروع ہو جائیں گے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی تبدیلی کے لئے ’’گیم‘‘ بھی تیار ہوگئی ہے۔ اگرچہ یہ طے نہیں ہوپارہا کہ چودھری صاحب متوقع ’’گیم‘‘ عمران خان کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے لگائیں گے یا مقصد اس کا پاکستان مسلم لیگ (نون) کو ’’بندے کا پتر‘‘ بناکر اطمینان کی امید دلانا ہوگا۔چودھری صاحب سے دوستی کا دعویٰ تو نہیں کرسکتا۔ شناسائی مگر ان سے 1985ء سے چلی آرہی ہے۔ ذاتی طورپر انہوں نے ہمیشہ مجھ سے باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھا۔ تنہائی میں جب بھی کوئی ملاقات ہوئی تو ’’خبر‘‘ چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ اسی باعث ان کے بارے میں اس کالم میں کوئی تنقیدی جملہ سرزد ہوجائے تو ناراض ہوجاتے ہیں۔ تھوڑی خفگی کے اظہار کے بعد وضاحت اور معاملہ ختم۔ ان سے ’’منسوب‘‘ ہوئی گیم کی بابت سرگوشیوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کہانیاں سن رہا ہوں۔ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالتا رہا۔ کیوں؟ اس سوال کے جواب کے لئے کچھ روز انتظار کرلیجئے۔ میرے پھکڑپن کو پنجاب کے گورنر چودھری سرور صاحب اپنے بیانات اور رویے سے مسلسل مواد فراہم کرتے رہتے ہیں۔ اسد عمر کی فراغت کے بعد بیرون ملک سے سیدھے اسلام آباد تشریف لائے۔ اُن کی یوںآمد نے عندیہ دیا کہ شاید کپتان انہیں "Get Buzdar”کا ٹاسک سوپنے والے ہیں۔شاید وہ ٹاسک انہیں نہیں ملا۔ اسی باعث ایک ٹی وی کے لئے منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے ’’آلو چنے‘‘ بیچنے کی بات کرتے رہے۔
چودھری سرور صاحب سے ’’لبرٹی‘‘ لیتے ہوئے مجھے ذاتی شناسائی والی مصیبت لاحق نہیں ہوتی۔ میرے لکھے کو شاید وہ پڑھنے کی زحمت نہیں اٹھاتے۔ کوئی ذکر کردے تو غالباََ نظرانداز کردیتے ہوں گے۔ ان کے اس رویے کو غرور کہا جاسکتا ہے۔ میں لیکن اسے ’’کھلے دل‘‘ کی نشانی سمجھتے ہوئے دل کو تسلی دے لیتا ہوں۔’’آلو چنے‘‘ بیچنے کا ذکر کیوں ہوا۔ اس سوال پر غور قلم کو روانی بخشتے ہوئے یاوہ گوئی کی جانب مائل کرسکتا ہے۔ دل میرا مگر بہت اداس اور پریشان ہے۔ ایسٹر کے دن سری لنکا میں مسیحی عبادت گاہوں پر جو قیامت نازل ہوئی اس نے دل ہلادیا ہے۔ پیشہ وارانہ ضرورتوں کی وجہ سے 1988ء سے 2005ء تک کئی بار اس ملک گیا ہوں۔ زیادہ تر قیام سارک کانفرنسوں کے دنوں میں ہواجافنا شہر کا ذکر کئی دہائیوں تک دنیا بھر کے میڈیا کی ہیڈ لائن بناتارہا۔یہ تامل علیحدگی پسندوں کی اکثریت پر مشتمل شہر تھا۔ اس شہر کو بھرپور فوجی آپریشن کے بعد ’’کلیئر‘‘ کروایا گیا تو سری لنکا کی حکومت نے اپنی ایئرفورس کے طیارے میں صحافیوں کے جس وفد کو اس شہر بھیجا اس میں واحد پاکستانی صحافی کی حیثیت میں موجود تھا۔اس شہر میں دوروز قیام کے بعد سمجھ آئی کہ خانہ جنگی ہنستے بستے شہروں پر کیا قیامت ڈھاتی ہے۔جافنا دیکھا نہ ہوتا تو حالیہ تاریخ میں شام کے شہر حلب میں جو ہوا اس کی وجوہات جاننے میں بہت دِقت ہوتی۔غیر ملکی سیاحوں کے لئے سری لنکا ایک بہت ہی مہمان نواز اور نسبتاََ ارزاں ملک ہے۔ لوگ ملنسار اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ مسکراتے ہوئے ملتے ہیں۔ مجھ جیسے صحافیوں کو 1950ء سے جاری اس کشیدگی کی وجوہات جاننے میں بہت دشواری محسوس ہوتی ہے جو سنہالی اور تامل زبانیں بولنے والوں کے مابین موجود ہے۔یہ کشیدگی 1980ء سے خونخوار صورت اختیار کرنا شروع ہوگئی۔ خودکش بمباری کا بطور ایک جنگی حربہ استعمال تامل دہشت گردوں نے متعارف کروایا تھا۔ تاریخی شواہد ثابت کرتے ہیں کہ بھارت تامل دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا رہاہے۔راجیوگاندھی نے اپنے ملک پر اس ضمن میں لگے داغ دھونے کے لئے بھارتی فوج سری لنکا میں ’’شورش‘‘ پر قابو پانے بھیج دی تھی۔ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ تامل باغیوں نے البتہ راجیو کی ’’بے وفائی‘‘ کا بدلہ اسے خودکش حملے کے ذریعے ہلاک کرواتے ہوئے لیا۔ پاکستان کو سری لنکا کی اکثریت اور حکمران اشرافیہ اپنا دوست شمار کرتے ہیں۔ہمارے کئی کاروباری لوگوں نے وہاں صنعتیں بھی لگارکھی ہیں۔ وہ ہمیشہ دوستانہ ماحول کا اعتراف کرتے رہے۔بھارت اس دوستی سے ہمیشہ ناخوش رہا۔
ایسٹر کے روز برپا ہوئی وحشت کا تعلق بھارتی میڈیا کسی نہ کسی صورت پاکستان کے مذہبی انتہا پسند گروہوں سے جوڑنے کو مراچلاجارہا ہے۔اندھے تعصب میں ایسی ’’خبریں‘‘ پھیلائی جاری ہیں جو قطعاََ Fakeہیں۔قطعی غیر جانبداررویہ ا ختیارکرتے ہوئے بھی مجھے بھارتی میڈیا کے اس رویے پر بطور ایک پیشہ ور صحافی بہت اذیت محسوس ہوتی ہے۔
یہ بات درست ہے کہ اسلام کے نام کو استعمال کرتی ایک تنظیم نے اتوار کے دن ہوئے واقعات کی ذمہ داری اپنے سر لی ہے۔چند لوگ گرفتار بھی ہوئے ہیں۔ان لوگوں کے رشتے مجھے اعتماد ہے اگر آشکار ہوئے تو عالمی سطح پر سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلی اس انتہا پسند سوچ سے دریافت ہوں گے جو ’’داعش‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ اس سوچ کی برملا مذمت مسلمانوں کی اکثریت انتہائی خلوص سے کرنا اپنا اخلاقی فرض سمجھتی ے۔
ایسٹر کے روز برپا ہوئی وحشت کی وجوہات جاننے کے لئے ہمیں مگر سری لنکا کی مقامی حقیقتوں پر بھی نگاہ رکھنا ہوگی۔ یہ وقت مناسب نہیں کہ ان کا تفصیل سے ذکر کیا جائے۔ صرف تناظر کی وضاحت کے لئے یاد دلانا ہوگا کہ تامل بغاوت کا قلع قمع کرنے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے Majoritarianismکی سیاسی مفادات کے تحت پشت پناہی کی۔ سری لنکا کی ’’شناخت‘‘صرف بدھ مت ہی کو بنانے پر اصرار ہوا۔
مسلمان جو سری لنکا کا صرف 9.7فی صد ہیں اس ’’شناخت‘‘ پر اصرار کا حالیہ نشانہ بنے۔ سری لنکا کے مشرقی شہروں اور قصبات میں سنہالی انتہاپسندوں نے مذہبی بنیادوں پر انہیں The Otherقرار دیا۔ بدھ مسلم فسادات نے سینکڑوں مسلمانوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔ان کے کاروبار تبا ہ ہوگئے۔
تاریخ کا المیہ یہ بھی ہے کہ مسلمان عربوں کی بحری تجارت پر اجارہ داری کی وجہ سے 8ویں صدی میں سری لنکا میں آباد ہونا شروع ہوئے تھے۔ آٹھ سو سال کے طویل عرصے کے بعد پرتگال نے کولمبو جیسے شہری علاقوں پر قبضہ کیا۔ مسلمانوں کو Moorپکارتے ہوئے قتل وغارت گری کا نشانہ بنایا گیا۔ اس وقت کے سنہالی بادشاہ نے سری لنکا کے مشرق میں موجود شہروں میںمسلمانوں کو پناہ دی۔ دیہاتوں میں انہیں آبادکاری کے لئے زمینیں دیں۔ ماہی گیری کے دھندے پر ان کا اجارہ رہا۔ اس تاریخی حقیقت کو سنہالی انتہاپسندوں نے حال ہی میں ابھرے مذہبی تعصب کی بناء پر بھلادیا۔ مسلمانوں میں اس کی وجہ سے جو Rageابھرا اس نے چند نوجوانوں کو داعش کی راہ اختیار کرنے کو مجبور کردیا ہوگا۔ میرے بیان کردہ امکان کو لیکن ایسٹر کے روز ہوئی خونریزی کا ’’جواز‘‘ خدارا تصور نہ کیا جائے۔ میری فریاد فقط یہ ہے کہ معاملے کو زیادہ گہرائی میں دیکھا جائے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیہ شاہ محمود آخر چاھتا کیا ہے۔۔ حسنین رضوی
Next Article بے شک انسان خسارے میں ہے۔۔وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad

مئی 20, 2026

Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web

مئی 20, 2026

Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online

مئی 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad مئی 20, 2026
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web مئی 20, 2026
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online مئی 20, 2026
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts مئی 20, 2026
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience مئی 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.