Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پی ایس ایل کا جشن اور اجنبی ہوتا اسلام آباد : برملا / نصرت جاوید
کالم

پی ایس ایل کا جشن اور اجنبی ہوتا اسلام آباد : برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرمارچ 27, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
psl 3
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتوار کی رات بستر پر لیٹا ایک کتاب پڑھ رہا تھا۔ ہفتے کے آخری تین دن میں ٹی وی اور سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں۔ دنیا میں کیا ہورہا تھا اس کے بارے میں بے خبر تھا کہ رات کے بارہ بجنے میں 20منٹ کے قریب آتش بازی پھوٹ پڑنے کی آوازیں آئیں۔ میں نے فرض کرلیا کہ اسلام آباد شہر سے منسوب ہوئی یونائیٹڈ نے PSLکا فائنل جیت لیا ہے۔ اپنے اندازے کی تصدیق کے لئے فون دیکھا تو مطمئن ہوگیا۔
ٹویٹر کے ذریعے مختلف لوگ اب یہ جاننے کی کوشش بھی کررہے تھے کہ فتح کا جشن اس شہر والے کہاں منائیں گے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شاید یہاں کے ڈی-چوک کو جسے عمران خان صاحب نے 2014میں دئیے دھرنے کے ذریعے قاہرہ کا التحریر سکوائر بناکر تاریخ کا حصہ بنانا چاہا تھا، اسلام آباد کے نوجوان بھنگڑاوغیرہ ڈالنے کے لئے منتخب کریں گے۔ وہاں مجمع لگایا نہیں مجھے اس کی خبر نہیں۔ ٹویٹر ہی کے ذریعے اگرچہ اطلاع یہ بھی ملی کہ جناح سپر مارکیٹ میں گاڑیوں کے ہارن بجائے جارہے ہیں۔شاید دھوم دھڑکا وہاں دیکھنے کو ملے۔ٹویٹر اکاؤنٹ کھولا تو اندازہ ہوا کہ اس دن کے دس Top Trendsمیں سے کم از کم سات فقط PSLسے متعلق رہے ہیں۔ ایک دن کے لئے پاکستانی اپنے مسائل اور پریشانیاں بھول کر PSLکی لگائی رونق میں کھوئے ہوئے تھے۔ ان کی Excitementکا حصہ نہ ہوتے ہوئے بھی مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی۔ وقتی ہی سہی PSLکی بخشی خوشی ایک نعمت نظر آئی۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مزید غور سے دیکھنا شروع کیا تو احساس یہ بھی ہوا کہ اتوارکا تمام دن یہ طے کرنے میں خرچ ہوا ہے کہ کراچی میں کئی برسوں سے قائم ہوئے نیشنل اسٹیڈیم میں نوبرسوں کے طویل وقفے کے بعد کرکٹ کو واپس لانے کا کریڈٹ کسے دیا جائے۔انٹرنیٹ کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کو گہرائی فراہم کرنے کو بے چین افراد کا اصرار تھا کہ جلوہ پاک فوج اور خاص کر رینجرز کی مہربانیوں سے لگا ہے۔ کراچی کو ورنہ سیاسی جماعتوں اور جمہوری نظام نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی آماجگاہ بنارکھا تھا۔ نواز شریف کے چاہنے والے ”میلا بھی تو ہے“ جیسے معصوم دعوے کرتے نظر آئے۔ 2008سے سندھ میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر متحرک اس کے جیالے نیشنل اسٹیڈیم کو فائنل کے قابل بنانے پر داد وتحسین طلب کررہے تھے۔ شہر کراچی کے نوجوانوں کی اکثریت کو مگر ”وڈیروں“ کی حکومت سے بہت شکایات ہیں۔ انہیں نیشنل اسٹیڈیم میں عالمی معیار کے مطابق کچھ نیا تعمیر ہوا نظر نہیں آیا۔اسٹیڈیم میں داخلے کے بعد نشستیں انہیں مناسب انداز میں تیارہوئی نظر نہ آئیں۔ خواتین مناسب باتھ رومز نہ ہونے کی شکایات بھی کررہی تھیں۔ اجتماعی رویہ اگرچہ ان سب کا رنگ میں بھنگ نہ ڈالنے کا رہا۔
PSLکے حوالے سے سوشل میڈیا پر سب سے کم نمائندگی تحریک انصاف کے انٹرنیٹ دلاوروں کی نظر آئی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب البتہ بہت متحرک تھے۔ ان کی پراثر طاقتِ گفتار کا مقصد مگر پاک فوج کو سراہنا رہا۔ فرطِ جذبات میں لیکن انہیں یہ بھی یاد آجاتا کہ عمران خان صاحب نے انہیں تحریک انصاف میں شامل کرنے کے لئے لاکھوں کے بول سنے ہیں۔ کپتان کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر صاحب ریگولر اور سوشل میڈیا پر ان کے مخالفین کی بولتی بند کردیں گے۔ شاید اپنے کپتان کی اس خواہش کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت صاحب نے 1992کا ورلڈ کپ بھی بارہایاد کیا۔
ٹویٹر کے ذریعے محبت پھیلانا مگر ممکن نہیں ہے۔ کینیڈا کا ایک محقق ہوتا تھا۔ اس نے ٹیلی وژن کے متعارف ہونے کے بعد اس کے ذریعے ہوئے ابلاغ کی حرکیات پر توجہ دی تھی اور بالآخر ٹی وی کو Idiot Boxکا نام دیا۔ اس محقق ہی کا ایک مشہور قول ہے کہ Medium is the Message۔
ابلاغ کے ہنر کو سمجھانے کے لئے بتائی اس Definitionکو سادہ الفاظ میں اُردو زبان کے استعمال کے ذریعے سمجھانا میرے لئے ناممکن ہے۔ یوں کہہ لیجئے کہ اس محقق کی نظر میں غزل مثال کے طورپر صرف عاشقانہ جذبات وکیفیات ہی بیان کرسکتی ہے۔ ڈرامہ عظیم تر خیالات اور ان پر عمل پیرا شخصیات کے مابین تصادم کی تفہیم یا تحلیل کے لئے ایجاد ہوا تھا۔ وغیرہ وغیرہ۔
میں نہیں پوری دنیا کے بہت زیادہ سوچ بچار کے بعد لکھنے والے اب یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ٹویٹر اور فیس بک وغیرہ درحقیقت محض افراد کے دلوں میں نسلوں سے موجود تعصبات کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔ اتوار کی رات 12بجنے میں 20منٹ پر آتش بازی کی آواز سے (جو فقط تھوڑی دیر تک جاری رہی )چونک اُٹھنے کے بعد میں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی Time Lineکو غور سے دیکھا تو اس دعویٰ کی تصدیق ہوگئی۔
تعصبات کے ذکر سے قبل میں یہ بتانا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ میری دانست میں ہماری سکرینوں پر عقلِ کل دِکھتے اینکرخواتین وحضرات خود کو یقینا Celebritiesشمار کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ لوگ ہر معاملے پر ان کی رائے جاننے کو بے چین ہوتے ہیں۔ اینکر خواتین وحضرات نے لہذا اپنے مداحین کو ہرگز مایوس نہیں کیا۔ PSLکے بارے میں مسلسل ٹویٹ کرتے رہے ہیں۔ ان کے اکثر ٹویٹ البتہ مجھے Labouredمحسوس ہوئے۔ آمد نہیں آورد والا معاملہ نظر آیا ۔ حاضری مگر لگ گئی۔
PSLکے حوالے سے میرے ٹویٹر اکاؤنٹ کی ٹائم لائن پر جو تعصبات نظر آئے میں ان کا ذکر آج کے دن جان بوجھ کر گول کردینا چاہتا ہوں۔ کراچی میں رہتے ہوئے اسلام آباد کا ذکر کرنے والوں کا ایک تعصب البتہ مجھے بہت کیوٹ محسوس ہوا۔
تواتر کے ساتھ ایسے لوگوں کی جانب سے تاثر یہ پھیلایا جارہا تھا کہ اسلام آباد والے جلد سوجاتے ہیں۔ میچ کا فیصلہ لہذارات 11بجے سے پہلے ہوجانا چاہیے۔ کراچی روشنیوں کا شہر ہے۔ یہاں کے باسی پوری رات جاگنے اورزندگی سے لطف اندوز ہونے کے عادی ہیں۔ اسلام آباد والوں کو رونق میلے کی کیا سمجھ؟
PSLکی لگائی رونق سے غیر متعلق ہوتے ہوئے بھی میں یہ اطلاع دینے پر مجبور ہوں کہ اسلام آباد 1975میں آیا تھا۔ لاہور میراآبائی شہر ہے اور میں اسے پُر رونق ،”سات دن اور 8میلے“ والا شہر تسلیم کرتا تھا۔ لاہور سے اس شہر آیا تو شام ہوتے ہی اس پر چھائی خاموشی سے گھبرا جاتا۔ کئی بار یوں محسوس ہوتا کہ خدانخواستہ قبرستان میں رہنا شروع ہوگیا ہوں۔ 20برس گزارنے کے بعد جوان ہوئے دل کو اس خاموشی سے بہت وحشت ہوتی تھی۔
1990کی دہائی کے آغاز سے اسلام آباد مگر ”پاکستان“ سے ”15کلومیٹر دور“ نہیں رہا۔ یہ بہت تیزی سے پھیلا ہے۔ یہاں کے کئی سیکٹرز میں مکان پر مکان چڑھ رہا ہے۔ بہت چوڑی سڑکیں جنہیں ایونیو کہا جاتا ہے اکثر ٹریفک کی وجہ سے جام ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس شہر کے محلوں میں رات گئے تک نوجوان تیز رفتاری سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلاتے ہوئے اچانک بریکیں لگاکر خوفزدہ کرنے والی Screechesکی صدائیں نکالتے ہیں۔ میرے ہاں مہمان آئیں تو اکثر گرم کھانے کے لئے کسی ریستوران کی خاص خوراک منگوانے اپنا ڈرائیور میں گھر سے رات بارہ بجے کے بعد روانہ کرتا ہوں۔ وہ تندوروں سے تازہ نکلے نان سمیت واپس آتا ہے۔
اسلام آباد بھی یقین مانیں، لاہور اور کراچی جیسا ہوچکا ہے اور ایمان داری کی بات یہ بھی ہے کہ ان شہروں پہ چھائی آپادھاپی کو اپنالینے کے بعد یہ شہر میرے لئے اب اجنبی ہوتا چلا جارہا ہے۔ میں اس کی اداس شاموں کو اب بہت دُکھی دل سے یاد کرتا ہوں۔ بارشیں بھی اس شہر سے ناراض ہوچکی ہیں۔ ہوا میں گردجمع ہوچکی ہے اور شاذ ہی ہوا کے ساتھ خوشبوؤں کا وہ جھونکا دلوں میں طمانیت کا سبب ہوتا ہے جو کبھی اس شہر کا معمول تھا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجاگتے کو کیسے جگائیں / وسعت اللہ خان
Next Article وہ دیوتا ہے مگر مجھ کو جانتا ہی نہیں : تلاشِ گم شدہ / علی سخن ور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.