Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نصرت جاوید کا تجزیہ : عمران خان کی ضد اور پی ٹی آئی کامستقبل
کالم

نصرت جاوید کا تجزیہ : عمران خان کی ضد اور پی ٹی آئی کامستقبل

ایڈیٹرمئی 12, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بدھ کی سہ پہر سے آڈیو لیکس کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ مقصد اس کا عام پاکستانیوں کو باور کروانا ہے کہ عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کور کمانڈر لاہور سے مختص ’جناح ہاﺅس‘ پر مشتعل ہجوم کا دھاوا ہرگز ’برجستہ‘ نہیں تھا۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت اسے اکسانے اور بھڑکانے میں بھرپور حد تک ملوث تھی۔ مذکورہ لیکس کے بعد افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا۔ اس کے الفاظ اور لہجہ غیر معمولی حد تک تلخ اور انتباہی تھے۔
یہ بیان سنتے ہوئے مجھے ایم کیو ایم کے بانی کا ایک خطاب یاد آگیا جس کی وجہ سے 2016ء میں ان کی جماعت ٹکڑوں میں بٹنا شروع ہو گئی تھی۔ موصوف کے چند دیرینہ ساتھیوں نے خود کو ان کے خیالات سے جدا دکھانے کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ ’پاکستان‘ کا لاحقہ لگا کر سیاسی وجود برقرار رکھنا چاہا۔ مصطفےٰ کمال نے البتہ پاک سرزمین پارٹی کے نام سے نئی ہٹی چلانے کی کوشش کی۔ منتشر ہوئے دھڑے گزشتہ برس کے دوران ایک بار پھر ایم کیو ایم کی چھتری تلے جمع ہو چکے ہیں۔’ میاں مدن‘ والی بات مگر بحال ہوتی نظر نہیں آ رہی۔
ایم کیو ایم کے مقابلے میں تحریک نصاف مگر ایک ملک گیر جماعت ہے۔ اس کے بانی عمران خان ایم کیو ایم کے قائد کی طرح بیرون ملک مقیم نہیں۔ان کی جماعت ’بھتہ خوری او ربوری بند لاشوں‘کی وجہ سے ’بدنام‘ بھی نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا کے ماہرانہ استعمال کی بدولت اس نے 18 سے 35 سال کی عمر والے نوجوانوں کے جذبات خوب بھڑکائے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی ایک کماحقہ تعداد بھی عمران خان کو ’چور اور لٹیروں‘ سے جدا ایک ’ایمان دار‘ سیاستدان سمجھتی ہے۔ ان کی وجاہت کرشمہ اور درویشی کو سراہتی ہے۔ ایسی جماعت کو ’ایم کیو ایم‘ بنانا بہت دشوار ہو گا۔
ملکی سیاست کا دیرینہ شاہد ہوتے ہوئے اگرچہ میں یہ اصرار کرنے کو مجبور ہوں کہ وہ جسے ’ڈیپ اسٹیٹ‘ یا ’دریں دولت‘ کہا جاتا ہے ریاستی وسائل کو بھرپورانداز میں بروئے کار لاتے ہوئے تحریک انصاف کو اب ہر صورت ’سبق‘ سکھانا چاہے گی۔ اس تناظر میں سوچنا شروع کیا تو 1970ء کی دہائی یاد آگئی۔ خان عبدالولی خان کی قیادت میں موجود نیشنل عوامی پارٹی ان دنوں کافی تگڑی جماعت تھی۔ 1970ء کے انتخابات کے دوران اس نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حیران کن نتائج دکھائے۔ بنگلہ دیش کے قیام سے گھبرائی ریاست پاکستان مگر اس کی ’قوم پرستی‘ برداشت کرنے کو تیار نہیں تھی۔ دریں اثناء سردار داﺅد اپنے کزن ظاہر شاہ کی بادشاہت کا تختہ الٹ کر افغانستان کا ’صدر‘ بن گیا۔ ’پختونستان‘ کا قیام اس کا دیرینہ خواب تھا۔ ہماری ریاست نے اس شبے کو فروغ دیا کہ ولی خان کی نیشنل عوامی پارٹی اس کی معاونت کو دل وجان سے آما دہ ہوگی۔ جو شبہات پھیلائے گئے انھیں ان دنوں کے صوبہ سرحد میں کئی مقامات پر بم دھماکوں نے مزید تقویت پہنچائی۔ گورنر سرحد حیات محمد شیر پاﺅ بھی ایسے ہی ایک دھماکے کی نذر ہوئے۔ شیر پاﺅ کی شہادت کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے وفادار ساتھی کے قتل کا الزام نیشنل عوامی پارٹی پر تواتر سے لگانا شروع کر دیا۔ پکڑ دھکڑ کے طولانی سلسلے شروع ہوئے اور بالآخر سپریم کورٹ کے روبرو اس جماعت کو ’کالعدم‘ ٹھہرانے کے لیے ایک ریفرنس پیش کر دیا گیا۔
عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کور کمانڈر لاہور سے مختص عمارت پر جو حملہ ہوا اس سے متعلقہ آڈیو لیکس یہ عندیہ دے رہی ہیں کہ تحریک انصاف کے خلاف ایسے شواہد جمع کیے جارہے ہیں جو مذکورہ جماعت کو ’افواجِ پاکستان کا دانستہ دشمن‘ ثابت کریں۔ ان کی بنیاد پر اس جماعت کے خلاف بھی ایسا ہی ریفرنس تیار ہوسکتا ہے جو نیشنل عوامی پارٹی کو ’کالعدم‘ ٹھہرانے کا سبب ہوا تھا۔
ریاستی حکمت عملی سے قطعی بے خبر ہوتے ہوئے محض اپنے تجربے کی بنیاد پراندازے لگا رہا ہوں جو بالآخر غلط بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ بدھ کی صبح اٹھ کر مگر جو کالم لکھا تھا اس کے اختتام پر سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد ہوئی ہنگامہ آرائی مجھے برجستہ نہیں ’پرکار‘ محسوس ہوئی تھی۔ وہ کالم دفتر بھجوادینے کے کئی گھنٹوں بعد آڈیو لیکس کا سلسلہ شروع ہوا جو میرے خدشات کی تصدیق تھا۔ مذکورہ لیکس کے بعد تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور فواد چودھری بھی گرفتار کرلیے گئے۔ عمران خان سے ’القادر ٹرسٹ‘ کی بابت سوالات اٹھانے کے لیے عدالت نے انھیں آٹھ دنوں کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔
ملک بھر سے سینکڑوں نوجوان ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت جیسے الزامات کے تحت گرفتار ہو چکے ہیں۔لاہور کے ’جناح ہاﺅس‘ پر ہوئے حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی اور گرفتاریوں کے بعد تاہم ان کے خلاف ’دہشت گردی‘ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمات نہ صرف تیار ہوں گے بلکہ ریاست پوری شدت اور قوت سے ان کی پیروی کرے گی۔ ایسے الزامات کے تحت ’عبرت کا نشان‘ بنائے نوجوان ویسے ہی کڑے حالات سے دوچار ہوں گے جن کا سامنا جنرل ضیاءکے لگائے مارشل کے دوران پیپلز پارٹی کے کئی جیالوں کو کرنا پڑا تھا۔ ’ہم جو تاریک راہوں میں ….‘ والی فضا۔
انجام جو بھی ہو۔ 9 مئی کے دن سے رونما ہونے والے واقعات عندیہ دے رہے ہیں کہ آئندہ انتخابات اب شاید بروقت نہ ہو پائیں گے۔ ان کے انعقاد سے قبل ہماری ریاست کے اصل کرتا دھرتا اس امر کو یقینی بنانا چاہیں گے کہ تحریک انصاف منتشر اور کمزور سے کمزور تر ہو جائے۔ مذکورہ ہدف کے حصول کے لیے ہماری ریاست ہر حربہ استعمال کرنا جائز شمار کرے گی۔
تحریک انصاف کے مستقبل کے بارے میں جو خدشات میرے دل ودماغ میں وسوسوں کی طرح امڈتے چلے جا رہے ہیں ان کی شدت سے گھبرا کر حیران ہورہا ہوں کہ عمران خان نے ان مذاکرات کو ’ویٹو‘ کیوں کر دیا جو حکومت کے ساتھ ہو رہے تھے۔ وہ ذرائع جن کی بتائی بات پر ہمیشہ اعتماد کرتا ہوں مجھ سے ’آف دی ریکارڈ‘ رابطوں کے دوران اعتراف کرتے رہے کہ مذکورہ مذاکرات کے دوران حکومت اس بات پر رضا مند ہو گئی تھی کہ آئندہ مالیاتی سال کا بجٹ منظور کروانے کے چند ہی روز بعد جولائی 2023ء کے پہلے دس دنوں کے دوران قومی اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات یوں ’ایک ہی دن‘ رواں برس کے اکتوبر سے قبل منعقد ہو سکتے تھے۔
میری دانست میں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے حکومت سے مذاکرات کرتے ہوئے سیاسی اعتبار سے قابل ستائش ’ڈیل‘ حاصل کر لی تھی۔ عمران خان نے مگر ان دونوں حضرات کو ویٹو کر دیا۔ حکومتی وعدوں کو ’ٹریپ‘ ٹھہرایا۔ وہ یہ تصور کر بیٹھے کہ 14 مئی کے دن پنجاب اسمبلی کے لیے انتخابات میں ’رکاوٹ‘ ڈالنے کے الزام میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ’توہین عدالت‘ کا مجرم ٹھہرا کر انتخابی سیاست کے لیے ’نااہل‘ کر دیا جائے گا۔ اس ضمن میں چیف جسٹس صاحب کے ’ہاتھ مضبوط‘ کرنے کے لیے ریلیوں کے طویل سلسلے کا اعلان کر دیا۔
ایک مناسب ’آفر‘ کو رعونت سے دھتکارنے کے بعد عمران خان نے حکومت و ریاست کو ان کی گرفتاری کے لیے گویا ’مجبور‘ کر دیا۔ گرفتاری ہو گئی تو اس کے ردعمل میں عاشقان عمران کی دکھائی ’برجستگی‘ نے ان کی سیاست کے لیے نئی مشکلات کھڑی کردیں۔ کاش وہ جولائی میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے وعدے پر اعتبار کر لیتے اور ہمارے ہاں جھوٹی سچی ’جمہوریت‘ کا ڈھونگ جاری رہتا۔ ان کی جانب سے اپنائی ضد وطن عزیز کو ایک بار پھر اس مقام پر لوٹا رہی ہے جہاں سے ہم کئی بار گزر چکے ہیں۔ دائروں میں ہوتا سفر اذیت ناک حد تک جاری ہے۔

(بشکریہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#PTI imran khan عمران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتار
Next Article سیاسی صورتحال بہتر ہونے کی امید: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے سستا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.