Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمران عثمانی»عمران عثمانی کا کالم : 31 جنوری 1999 ء ۔۔ جب چنائی ٹیسٹ میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا
عمران عثمانی

عمران عثمانی کا کالم : 31 جنوری 1999 ء ۔۔ جب چنائی ٹیسٹ میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا

ایڈیٹرجنوری 31, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cricket bat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چنائی کا میدان تھا۔سال 1999تھا اور میچ کا اختتام آج یعنی 31 جنوری کو ہوا۔28جنوری1999کو پاکستان اور بھارت 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل تھے،سیاست اور مداخلت کے باعث 9 سال کے طویل عرصے کے بعد باہمی سیریز کھیلی جارہی تھی۔پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس اعتبار سے عجب تھا کہ ٹیم ایک دن بھی مکمل نہ کھیل سکی اور 80ویں اوور میں صرف 238پر باہر ہوگئی۔سعید انور24،شاہد آفریدی11،اعجاز احمد 13،انضمام الحق 10 اور سلیم ملک 8رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو پاکستان 91پر 5وکٹیں کھوچکاتھا۔نازک موقع پر محمد یوسف نے 53،معین خان نے60 اور وسیم اکرم نے 38رنزکی اننگز کھیلیں۔پاکستان کی مشکلات کے بنیادی کردار بھارتی اسپنر انیل کامبلے تھے جنہوں نے 70رنز دے کر 6وکٹیں اڑادیں۔
جوابی اننگ میں بھارت نے 67رنزکا بااعتماد آغاز کیا اور156تک بھی صورتحا ل اچھی تھی کہ 4ہی وکٹیں گری تھیں لیکن پھرثقلین مشتاق کی94رنزکے عوض 5اور شاہد آفریدی کی31رنزکے اندر حاصل کی گئی 3وکٹوں نے بھارت کی اننگ 254تک محدود کردی۔وسیم اکرم نے 60رنزکے عوض 2کھلاڑی آئوٹ کئے،وقار یونس کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے۔بھارت کو 16رنزکی برتری دلانے میں اہم کردارراہول ڈریوڈ کے 53،سارو گنگولی کے54 اور سنیل جوشی کے 25رنزکا تھا،سچن ٹنڈولکر ثقلین کے ہاتھوں صفر پر آئوٹ ہوئے،کپتان اظہرالدین بھی 11رنزبناکر ثقلین کا شکار بنے۔
پاکستان کی دوسری اننگ کے ہیرو شاہد خا ن آفریدی تھے ،انہوں نے191بالز پر141کی اننگ کھیلی،انضمام الحق نے 51نمایاں رنزکئے اور کوئی بیٹسمین سلیم ملک کے 32 سے زائد اسکور نہ کرسکا۔پاکستان جس کا ایک موقع پر اسکور4وکٹ پر 275تھا اور وہ بڑے اسکور کی جانب بڑھ رہا تھا کہ وینکٹ پرساد کے طوفانی اسپیل کے سامنے بیٹھ گیا،اس کی آخری 6وکٹیں اسکور میں صرف11رنزکا اضافہ کرسکیں اور اننگ 286پر تمام ہوگئی۔پرساد نے 33رنز کے عوض 6کھلاڑی آئوٹ کئے۔
بھارت کو جیت کے لئے 271رنزکا ہدف ملا لیکن 82تک اس کے 5کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے،اس موقع پر ٹنڈولکراورمونگیا نے سارے طوفان لپیٹ دیئے اور ایسی لمبی شراکت قائم کی کہ فتح پاکستان سے دور ہوتی دکھائی دی۔دونوں نے چھٹی وکٹ پر136رنزکاضافہ کر کے مجموعہ 218تک پہنچادیا تھا۔بھارت53رنزکی دوری پر تھاکہ وسیم اکرم نے مونگیا کو 52پر آئوٹ کردیا لیکن اس کے باوجود بھی کوئی فائدہ نہ ہوا کیونکہ بھارت نے اسکور 6وکٹ پر 254 تک پہنچادیا تھا ا،اب کامیابی صرف 17رنزکی دوری پر تھی اور ٹنڈولکر سمیت 4وکٹیں موجود تھیں۔یہاں ثقلین مشتاق کی جادو گری کام دکھا گئی،انہوں نے136رنزبنانے والے ٹنڈولکر کو وسیم اکرم کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔بھارت کے ساتھ پھر وہی ہوا جو پاکستان کے ساتھ دوسری اننگ میں ہوا تھا،اس کی آخری 4وکٹیں 4رنزکے اندر گرگئیں جن میں سے 3ثقلین نے لیں،بھارتی اننگ 258پر سمٹ گئی۔پاکستان 12رنز سے جیت گیا۔اس بار ثقلین نے 93 رنز دے کر 5 اور میچ میں 187رنزکے عوض 10 وکٹیں لی تھیں۔
بھارت کو آخری لمحات میں فتح سے دور کرنے،پاکستان کو کامیابی دلوانے میں ثقلین کا بنیادی ہاتھ تھا،پھر 10وکٹیں ان کے کریڈٹ پر تھیں،ٹرننگ پوائنٹ کا سبب بنے بلکہ فتح و شکست کے بنیادی فرق بنے لیکن کیا کریں کہ بھارتی جیوری نے پہلی اننگ میں صفر اور دوسر ی میں بے فائدہ 136رنزبنانے والے سچن ٹنڈولکرکو مین آف دی میچ قرار دے دیا ،حالانکہ شاہد آفریدی کی 141کی اننگ ان سے بڑی تھی۔
بھارت شکست تو نہ ٹال سکا لیکن پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ زبردستی اپنے نام کرلیا۔
شاہد آفریدی 2010 میں اسی تاریخ کو آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے ون ڈے میچ میں بال کترتے ہوئے پکڑے گئے،بعد میں انہیں2 ٹی 20 میچز کے لئے معطل کیا گیا،وہ محمد یوسف کی عدم دستیابی کے باعث کپتانی بھی کر رہے تھے۔
( بشکریہ : کرک سین )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سال 1999 ء کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلمان عابد کا کالم : نوجوان طبقہ کا چیلنج
Next Article پیٹرول پھر مہنگا : دو روپے 70 پیسے لیٹر اضافہ ، وزیر اعظم آفس کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.