Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»پھر انگلیاں اٹھیں گی۔۔۔ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

پھر انگلیاں اٹھیں گی۔۔۔ایم ایم ادیب

ایڈیٹرمئی 15, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
army leadership
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس میں شک نہیں کہ پاک فوج ہر کڑے اور برے وقت میں وطنِ عزیز کی جغرافیائی سرحدوں ہی کی نہیں ،نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی نبھاتی رہی ہے ۔اندرونی ،بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہوتی رہی ہے ،فوج کے نوجوان آئے روز ایثارو قربانی کی نت نئی تاریخ رقم کرتے رہے ہیں اور تادم تحریر اس سلسلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔
انڈیا جس نے ستر سال سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود بھی پاکستان کے وجود کو صمیم قلب سے تسلیم نہیں کیا ،اِس پر دو بڑی جنگیں مسلط کرنے کے ساتھ اسے ہمیشہ جنگی صورت حال میں مبتلا رکھا ،آج تک کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ سرحدوں پر تشدد کے واقعات رونما نہ ہوئے ہوں ،ہمارے فوجی جوان تو کیا شہری آبادیاں اور مضافات ہمیشہ خطرے کی زد میں رہے رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں روا رکھی جانے والی سفاکیت اور بہیمیت ایک طرف ،پاک سرحدوں سے متصل کوئی بھی شہر یا گاؤں ایسا نہیں جس کے باسی سکون کی نیند سوتے ہوں ،اس ساری صورت حال کا مقابلہ اکیلی فوج کر رہی ہے اور کسی بھی موقع پر فوج نے قومی ہزیمت کا سامان پیدا نہیں ہونے دیا بلکہ ہر قدم پر عزیمت کی داستان رقم کرتی رہی ہے۔
ان تمام قربانیوں اور جاں فروشیوں کے باوجود بعض حوالوں سے پاک فوج پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے ،خصوصاََ دفاعی بجٹ پر ہر سال بہت ہوہکار مچائی جاتی ہے اور بعض حلقے تو بہت ہی تندو تیز لہجے میں فوج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں ،ان میں کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جو بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے حصول کی خاطر ایسا کرتے ہیں اور کچھ وہ ہیں جو ملکی معیشت کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر حب الوطنی کے احساس کی نیت سے غم و غصے یا برہمی کا اظہار کرتے ہیں ۔
دراصل معاملہ تنقید و توبیخ کا نہیں بلکہ بے اعتدالی اور غیر متوازن فیصلوں کا ہے ،جن کی وجہ سے سے چھوٹے منہ بھی بڑی باتیں کرنے پر تُل جاتے ہیں اور ان پر ہاتھ رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا ۔
تحریک انصاف کی حکومت کا المیہ یہ ہے کہ دوسال کے لگ بھگ عرصہ میں ملکی معیشت کا پہیہ چلانا تو کجا اسے خاص جنبش دینے میں بھی بظاہربے نیل ومرام رہی ہے،یہ مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے کی بجائے اسے بدحالی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے لگتی ہے ۔
گزشتہ سال پاک فوج نے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے خاطر خواہ دفاعی بجٹ لینے سے احتراز کیا ،مقصد یہ تھا کہ نئی نویلی حکومت کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کا موقع فراہم کیا جائے ،مگر پاک فوج کی یہ قربانی اور عمران حکومت کے ساتھ ہم آہنگی سراسر کام نہ آئی اور ملکی معیشت کا پہیہ ترقیءمعکوس کی حالت میں گھومتا رہا ۔اسد عمر کی ساری کاوشیں بےسود ٹھہریں اور وہ اپنی ناکامی کے اعتراف میں اپنی وزارت سے الگ ہوگئے ۔
نئے آنے والے معاون ِخصوصی برائے معاشی ترقی ایک انتہائی تجربہ کار اور کئی حکومتوں کی کامیاب معاشی پالیسیز کا سہراباندھے بڑی سج دھج سے فروکش تو ہوئے ،مگر کارکردگی دکھانا ابھی باقی ہے ،جو صفر بھی رہی تو ارمان نہ ہو گا کہ کرونا کی ناگہانی آفت کا حوالہ کافی ہے ۔تاہم یہ امر قابل حیرت ہے کہ ان نا گفتہ بہ حالات میں فوج کی تنخواہوں کی مد میں 64 بلین کے لگ بھگ بجٹ دینے کی منظوری کا فیصلہ زیرِ غور ہے ۔بریگیڈیئر سطح تک کے افسران کی تنخواہ میں پانچ فیصد اضافہ کیا جانے کا امکان ہے ،جبکہ ان سے نیچے کے افسران کی تنخوہوں میں 10فیصد اور فوجی جوانوں کی تنخواہ میں 20فیصد اضافے کی سُنائی ہے ۔
اس طرح غیر ذمہ دارانہ نکتہ چینی کرنے والے حلقوں کو آسمان سر پر اٹھانے کا موقع مل جائے گا ،( دیگر سرکاری محکموں اور پینشن یافتہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی خبرکے حوالے سے ان میں پائی جانے والی مایوسی کے ازالے کی امید پیدا ہوئی ہے )فوج کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے پھر انگلیاں اٹھیں گی،بھد اڑے گی،بھانت بھانت کی بولیاں بولی جائیں گی ،حرف و صوت کی منڈی میں ہمارے یہاں کھوٹا کھرا کوئی نہیں دیکھتا ،بس یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون زیادہ دیر تک چِلّا سکتا ہے ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک فوج عمران خان کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاک ڈاؤن اور پابندی کے باوجود یوم علی کے جلوسوں میں ہزاروں افراد کی شرکت
Next Article بھارت، اقلیتوں کا عقوبت خانہ ۔۔زعیم ارشد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

مئی 14, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

خفیہ معلومات شیئر کرنے کا الزام وزارتِ دفاع کے چار اہلکاروں کو قید کی سزائیں : کرنل کو ریلیف مل گیا

مارچ 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.