حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ اغوا کار پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار اغوا کاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ترجمان نے بتایاکہ گاڑی میں اغوا کار گینگ ایک شخص کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے، پولیس کی جوابی فائرنگ پر اغوا کار مغوی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا اور بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر سے لاپتہ تھے، ان کی بازیابی کیلئے کیس بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔یکم نومبر کو اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ