Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی، فواد چوہدری
اہم خبریں

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی، فواد چوہدری

ایڈیٹرنومبر 28, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی جلسے میں کیے گئے اعلان کے مطابق پارٹی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج عمران خان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے بات ہوگئی ہے، کل وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے بات ہوگی، آج ہی پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کی جاری ہے، اور ٹکٹس کے لیے عمل شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اور ہفتے کو خیبر پختونخوا کا اجلاس بلا لیا گیا ہے، ان دونوں اجلاسوں کے بعد یہ اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سندھ اور بلوچستان سے ہمارے تمام اراکین اپنے استعفے جمع کرائیں گے، ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اپروچ کر رہے ہیں کہ ہمارے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس کے بعد 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی، ان پر انتخابات ہوں گی، اسی طرح عارضی حکومت بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 90 دن میں دونوں صوبوں میں انتخابات ہوں گے، اس کے لیے اپوزیشن کو دعوت دی جائے گی کہ وہ بھی اپنے نام بھجوائیں تاکہ ہم آگے چل سکیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب بھی وقت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے اکابرین غور کریں، ہم اب بھی یہی چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں قومی الیکشن کی طرف بڑھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 یا 8 مہینے بعد بھی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہی جیتے گی لیکن ملک کی معاشی حالت اس وقت اتنی بری ہے کہ حکومت 7، 8 مہینے اس سیاسی عدم استحکام کو لے کر نہیں چل سکتی، لہٰذا قومی اسمبلی کو تحلیل کرکے عام انتخابات کا اعلان کریں۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ صوبائی اسمبلی کو بچانے کا اپوزیشن کے پاس کیا آپشن بچتا ہے، اس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ رات کو مصلہ بچھائیں اور دعا کریں، اگر آپ تحریک عدم اعتماد بھی لائیں گے تو تین دنوں میں 186 بندے پورے کرنے ہیں، وہ آپ کے پاس نہیں ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 25 مئی کو جس طریقے سے خواتین، بچوں، چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کی گئی، وہ سلسلہ اب تک جاری ہے، لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں شہادتیں ہوئیں کسی عدالت نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گیارہ، گیارہ سال کے بچوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا اس پر کارروائی نہیں ہوئی، اعظم سواتی سے قبل ڈاکٹر شہباز گِل کو گرفتار کیا گیا، اسے برہنہ کیا گیا اس کی عزت کی دھجیاں اڑائی گئیں، کسی نے نوٹس نہیں لیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھتر سال کے اعظم سواتی کو ایک ٹوئٹ کرنے پر رات تین بجے اغوا کیا گیا، انہیں برہنہ کیا گیا، ان کی ویڈیوز بنائی گئیں اور ان پر تشدد کیا گیا لیکن کسی عدالت نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ادارے سوتے رہ گئے، ہمارے انتظامی ادارے سوتے رہ گئے، پاکستان کے سینیٹ کے تمام اراکین 10 دنوں سے سڑکوں پر ہیں، سپریم کورٹ کے سامنے انہوں نے ہر ممکن طریقے سے احتجاج کر لیا، سپریم کورٹ نے اپنی آنکھوں پر بندھی پٹی نہیں کھولی۔
انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا عزت صرف طاقتور اداروں کی ہے، کیا پاکستان کے شہریوں کی کوئی عزت نہیں ہے؟ کیا منتخب نمائندوں کی کوئی عزت نہیں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ سوالات پاکستان تحریک انصاف عوام اور اداروں کے سامنے رکھنا چاہتی ہے، ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، وہ اس وقت ہوگی جب طاقتور لوگ بھی قانون کو جوابدہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو انصاف نہیں ملا، انہوں نے آکر سخت بات کردی، آپ نے پھر اس کو گرفتار کرلیا، ان کے بیٹے کا روتے ہوئے عمران خان کے پاس فون آیا ہے کہ اعظم سواتی کو کل پولیس مقابلےمیں قتل کروا دیا جائے گا، ان کا بیٹا کہتا ہے کہ انہیں ابھی عدالت میں پیش نہ کریں، اور کہتا ہے کہ ہماری اطلاع یہ ہے کہ ان کو کل گولی مروا دی جائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے 25 مئی سے لے کر اب تک بڑے ظلم اور زیادتیاں سہی ہیں، تحریک انصاف نے ان کا مقابلہ کیا ہے، ہمارا فیصلہ ہے کہ ان زیادتیوں کا بھرپور مقابلہ کرنا ہے، آپ اپنے ظلم میں اضافہ کرتے جائیں، ہم اپنی مزاحمت میں اضافہ کرتے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے سیاسی لاشے اٹھا کر ہماری اسٹیبلشمنٹ پھر رہی ہے، آپ یہ وزن اٹھا نہیں پارہے، پاکستان کے عوام توقع رکھتے ہیں کہ اس پالیسی کو بدلا جائے گا اور ہم آگے بڑھیں گے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فاروق عادل کاکالم:پاکستان ریڈیو اور پی ٹی وی استحکام کی راہ پر
Next Article توشہ خان کیس:حکومت کی جانب سے عمران کیخلاف نیب ، ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.